شعب الایمان — حدیث نمبر 1991
باب: فصل: کتنی مدت میں قرآن پڑھنا (ختم کرنا) مستحب ہے۔
فصل في مقدار ما تستحب فيه القراءة
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو وَائِلٍ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ : إِنِّي قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ الْبَارِحَةَ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ ، وَنَثْرًا كَنَثْرِ الدَّقَلِ ، إِنَّمَا فُصِّلَ لِتُفَصِّلُوهُ . لَقَدْ عَلِمْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِسُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ .
وَرُوِّينَا عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرِنُ بَيْنَ السُّوَرِ أَوْ قَالَتْ : بَيْنَ السُّورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ .
وَرُوِّينَا عَنْ عُمَرَ وَابْنِ عُمَرَ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ : وَالثَّلَاثَ . وَرُوِيَ عَنْهُ أَكْثَرُ مِنْهَا .ابو وائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں نے گزشتہ رات مفصل کی سورتیں پڑھی ہیں۔“ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا شعر کی طرح جلدی جلدی بے تکان پڑھ ڈالا اور ردی کھجوروں کی طرح بکھیر دیا؟ مفصل کو الگ الگ سورتوں میں اسی لیے تقسیم کیا گیا ہے کہ تم اسے ٹھہر ٹھہر کر الگ الگ پڑھو۔ مجھے وہ ہم مثل سورتیں خوب معلوم ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ ایک رکعت میں دو دو ملا کر پڑھا کرتے تھے۔“
اور ہمیں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت پہنچی ہے کہ نبی ﷺ مفصل میں سے ایک رکعت میں کئی سورتوں کو ملا کر پڑھتے تھے، یا انہوں نے یوں کہا کہ دو سورتوں کو ملا کر پڑھتے تھے۔
اور ہمیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی روایت پہنچی ہے، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ”اور تین“ کا ذکر ہے، اور ان سے اس سے زیادہ کی روایت بھی منقول ہے۔
• محمد بن الصباح هو الدولابي.
• سيار، أبو الحكم.