شعب الایمان — حدیث نمبر 1981

باب: فصل: کتنی مدت میں قرآن پڑھنا (ختم کرنا) مستحب ہے۔

فصل في مقدار ما تستحب فيه القراءة

حدیث نمبر: 1981
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الطَّيِّبِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّعِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا مَحْمَشُ بْنُ عِصَامٍ ، حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَمْ يَفْقَهْ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے تین دن سے کم میں قرآن پڑھا، اس نے (اسے) سمجھا نہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1981
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 2168
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 1394) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (2201), سعيد بن ابي عروبه تابعه شعبة عند الدارمي (1534، نسخه أخري: 1517 وسنده صحيح / معاذ علي زئي) (سنن أبي داود 1394) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: الطريق الأولى: رجالها ثقات. والطريق الثانية فيها:
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: الطريق الأولى: رجالها ثقات. والطريق الثانية فيها: (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 480) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 1390، 1394، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2949، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6736، 6771، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1493، والبزار فى (مسنده) برقم: 2341، 2344، 2346، 2359، 2364، 2430، 2464، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 5957، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 197، 2024، 2105، 2106، 2107، 2109، 2110، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7411، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 8310، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 993»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2949 | سنن ابي داود: 1394 | سنن ابن ماجه: 1347
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الطيب محمد بن عبد الله الشعيري لم أجد له ترجمة غير أن السهمي ذكره في "تاريخ جرجان" (ص ٢٦٢) كراو عن عبد الله بن محمد بن عبد العزيز الجرجاني.
• وشيخه محمش بن عصام أيضًا لم أجد له ترجمة إلا أن المزي ذكره في "تهذيب الكمال" (٧/ ١٩ - مطبوع) فيمن روى عن حفص بن عبد الله، ووصفه "بالمعدل".
• حفص بن عبد الله بن راشد السلمي، أبو عمرو النيسابوري، قاضيها (م ٢٠٩ هـ). روى عن إبراهيم بن طهمان نسخة كبيرة. صدوق. من التاسعة (خ د س ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1347 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قرآن مجید کو کتنے دن میں ختم کرنا مستحب ہے؟`
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے قرآن تین دن سے کم میں پڑھا، اس نے سمجھ کر نہیں پڑھا۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1347]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  مذکورہ روایت میں قرآن مجید ختم کرنے کی مدت تین دن بیان ہوئی ہے۔
اورگزشتہ روایت میں سات دن اور بعض روایات میں پانچ دنوں کا ذکر بھی ملتا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ اس کی بابت لکھتے ہیں۔
کہ ان روایات میں کوئی تضاد نہیں ہے۔
بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن عمرو کو مختلف اوقات میں تاکید کے طور پر یہ ارشادات فرمائے۔
نیز امام نووی رحمۃ اللہ علیہ ا س کی بابت یوں رقمطراز ہیں۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ختم قرآن کی بابت دنوں کے تعین میں مختلف فرامین ہیں۔
تو اس سے مراد یہ ہے کہ آپ نے مختلف اشخاص کے احوال کے پیش نظریہ فرامین ارشاد فرمائے۔
یعنی ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تین دن فرمائے۔
اور ایک کو سات دن اور ایک کو پانچ دن لہٰذا تین دن سے کم مدت میں قرآن مجید ختم نہیں کرنا چاہیے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: (فتح الباري97/9  والموسوعة الحدیثیة مسندالإمام أحمد: 53، 52/11)

(2)
تلاوت قرآن مجید کا اصل مقصد اس کا فہم اور اس پر غور وفکر ہے اس لئے قرآن مجید کا ترجمہ سیکھنا ضروری ہے۔
مزید کسی اچھے عالم کی تفسیر کا مطالعہ بھی کرنا چاہیے۔
تاہم سلف صالحین کی فکر سے ہٹ کر تفسیر کرنے والوں کی تصنیفات سے اجتناب ضروری ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1347 سے ماخوذ ہے۔