شعب الایمان — حدیث نمبر 1969
باب: فصل: قرآن کو ترتیل سے پڑھنا۔
فصل في ترتيل القرآن
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ ، حَدَّثَنَا جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْإِسْمَاعِيلِيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ سَلَمَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : مَا لَكُمْ وَصَلَاتِهِ ؟ كَانَ يُصَلِّي ثُمَّ يَنَامُ قَدْرَ مَا صَلَّى ، ثُمَّ يُصَلِّي قَدْرَ مَا نَامَ ، ثُمَّ يَنَامُ قَدْرَ مَا صَلَّى حَتَّى يُصْبِحَ قَالَ وَنَعَتَتْ قِرَاءَتَهُ فَإِذَا هِيَ تَنْعَتُ قِرَاءَةً مُفَسَّرَةً حَرْفًا حَرْفًا .
لَفْظُ حَدِيثِ مُوسَى غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ .یعلیٰ بن مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”تمہیں آپ ﷺ کی نماز سے کیا نسبت؟ آپ ﷺ نماز پڑھتے، پھر جتنی دیر نماز پڑھی ہوتی اتنی دیر سوتے، پھر جتنی دیر سوئے ہوتے اتنی دیر نماز پڑھتے، پھر جتنی دیر نماز پڑھی ہوتی اتنی دیر سوتے، یہاں تک کہ صبح ہو جاتی۔“ یعلیٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”پھر انہوں نے آپ ﷺ کی قراءت کا وصف بیان کیا تو وہ ایسی قراءت کا وصف بیان کر رہی تھیں جو واضح اور ایک ایک حرف الگ الگ کر کے پڑھی جاتی تھی۔“
یہ موسیٰ رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں، البتہ انہوں نے (سند میں) «عن ابن أبي مليكة» کہا ہے۔
• موسى بن داود الضبي، أبو عبد الله الطرسوسي (م ٢١٧ هـ). صدوق، فقيه زاهد، له أوهام. من التاسعة (م د س ق).
• عيسى بن حماد بن مسلم التجيبي، أبو موسى الأنصاري- لقبه زغبة (م ٢٤٨ هـ). ثقة. من العاشرة. وهو أخر من حدث عن الليث من الثقات (م د س ق).
• يعلى بن مملك (بوزن جعفر) المكي. مقبول. من الثالثة (بخ د ت س).
تشریح، فوائد و مسائل
یعلیٰ بن مملک سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرآت اور آپ کی نماز کے متعلق سوال کیا، تو انہوں نے کہا: تمہیں آپ کی نماز سے کیا سروکار؟ ۱؎ آپ نماز پڑھتے تھے، پھر جتنی دیر تک آپ نے نماز پڑھی تھی اسی کے بقدر آپ سوتے، پھر جتنی دیر تک سوئے تھے اسی کے بقدر آپ اٹھ کر نماز پڑھتے، پھر جتنی دیر تک نماز پڑھی تھی اسی کے بقدر آپ سوتے یہاں تک کہ آپ صبح کرتے، پھر انہوں نے ان سے آپ کی قرآت کی کیفیت بیان کی، تو وہ ایک ایک حرف واضح کر کے بیان کر رہی تھیں۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1630]
یعلیٰ بن مملک سے روایت ہے، انہوں نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور آپ کی قرأت کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: تمہارا اور آپ کی نماز کا کیا جوڑ؟ آپ نماز پڑھتے تھے پھر اتنی دیر سوتے تھے جتنی دیر نماز پڑھے ہوتے، پھر نماز پڑھتے تھے اسی قدر جتنی دیر سوئے ہوئے ہوتے، پھر اتنی دیر سوتے تھے جتنی دیر نماز پڑھے ہوتے۔ یہاں تک کہ آپ صبح کرتے، پھر انہوں نے آپ کے قرأت کی کیفیت بیان کی اور انہوں نے اس کیفیت کو واضح طور پر ایک ایک حرف حرف کر کے بیان کیا۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2923]
نوٹ:
(سند میں یعلی بن مملک ضعیف ہیں، مگر شواہد ومتابعات کی بنا پر یہ حدیث ثابت ہے، دیکھیے آگے حدیث رقم: 2927)