شعب الایمان — حدیث نمبر 1965
باب: فصل: قراءت اور قرآن میں آواز کو خوبصورت بنانا۔
فصل في تحسين الصوت بالقراءة والقرآن
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ : كَانَ رَجُلٌ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ فِي رَمَضَانَ فَطَرِبَ لَيْلَةً ، فَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ : ( وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ ) وَكَرِهَ ذَلِكَ .
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي بَعْضُ آلِ سَالِمٍ قَالَ قَدِمَ سَلَمَةُ الْبَيْذَقُ الْمَدِينَةَ فَقَامَ يُصَلِّي بِهِمْ فَقِيلَ لِسَالِمٍ : لَوْ جِئْتَ فَسَمِعْتَ قِرَاءَتَهُ قَالَ فَجَاءَ فَلَمَّا كَانَ بِالْبَابِ سَمِعَ قِرَاءَتَهُ فَرَجَعَ وَقَالَ : غِنَاءٌ غِنَاءٌ .
قِيلَ لِحَنْبَلِ بْنِ إِسْحَاقَ أَسَأَلْتَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ بْنَ حَنْبَلٍ عَنْ ذَلِكَ ؟ فَقَالَ : سَأَلْتُهُ فَقَالَ : أَمَّا هَذَا الْمُحْدِثُ فَكَرِهَهُ فَمَا كَانَ مِنَ الرَّجُلِ لَمْ يَتَكَلَّفْهُ عَلَى مَعْنَى حَدِيثِ أَبِي مُوسَى فَلَا بَأْسَ وَلَعَلَّ هَذَا كَانَ مِمَّا أَحْدَثُوا فَكَرِهَهُ سَالِمٌ .عمران بن عبداللہ بن طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رمضان میں مسجدِ مدینہ میں ایک آدمی لوگوں کو نماز پڑھایا کرتا تھا، ایک رات وہ (قراءت میں) ترنم اور وجد میں آ گیا تو قاسم بن محمد رحمہ اللہ نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ﴾ اور انھوں نے اس بات کو ناپسند کیا۔
حنبل رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب رحمہ اللہ نے بتایا، ان سے حماد بن زید رحمہ اللہ نے، ان سے ایوب رحمہ اللہ نے، وہ کہتے ہیں: مجھے آلِ سالم میں سے کسی نے بیان کیا کہ سلمہ بیذق مدینہ آیا اور لوگوں کو نماز پڑھانے کھڑا ہوا، تو سالم رحمہ اللہ سے کہا گیا: ”کاش آپ آتے اور اس کی قراءت سنتے۔“ چنانچہ وہ آئے، جب دروازے پر پہنچے تو اس کی قراءت سنی، پھر لوٹ گئے اور کہنے لگے: ”یہ تو گانا ہے، گانا!“
حنبل بن اسحاق رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: کیا آپ نے ابوعبداللہ احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے اس بارے میں دریافت کیا تھا؟ تو انھوں نے کہا: ”میں نے ان سے پوچھا تھا، تو انھوں نے فرمایا: ’جہاں تک اس نئی ایجاد شدہ طرز کا تعلق ہے تو اسے ناپسند کیا گیا؛ اور جو کچھ آدمی سے بغیر تکلف کے (خود بخود) ہو جائے، سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے مفہوم کے مطابق، تو اس میں کوئی حرج نہیں، اور شاید یہ ان چیزوں میں سے تھا جو لوگوں نے نئی نکال لی تھیں، اسی لیے سالم رحمہ اللہ نے اسے ناپسند کیا۔‘“