شعب الایمان — حدیث نمبر 1957
باب: فصل: قراءت اور قرآن میں آواز کو خوبصورت بنانا۔
فصل في تحسين الصوت بالقراءة والقرآن
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَلَّهُ أَشَدُّ إِذْنًا لِلرَّجُلِ الْحَسَنِ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ مِنْ صَاحِبِ الْقَيْنَةِ إِلَى قَيْنَتِهِ " .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : إِنَّمَا أَرَادَ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - الِاسْتِمَاعَ لَهُ ، وَقَوْلُهُ "لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ " يُرِيدُ بِهِ تَحْسِينَ الْقَارِئِ صَوْتَهُ بِهِ غَيْرَ أَنَّهُ يَمِيلُ بِهِ نَحْوَ التَّحْزِينِ دُونَ التَّطْرِيبِ .سیدنا فضالہ بن عبید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قرآن کو خوبصورت آواز میں پڑھنے والے شخص (کی تلاوت) کو اس سے کہیں زیادہ توجہ سے سنتا ہے جتنا کوئی گانے والی لونڈی کا مالک اپنی لونڈی (کے گانے) کو سنتا ہے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: واللہ اعلم، اس (اذن) سے مراد کان لگا کر سننا ہے، اور آپ ﷺ کے فرمان ”لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ“ (اس نبی کے لیے جو قرآن کے ساتھ تغنی کرتا ہے) سے مراد یہ ہے کہ قاری قرآن کے ساتھ اپنی آواز کو خوبصورت بنائے، البتہ وہ اسے غم و سوز کی طرف مائل رکھے، نہ کہ گانے کے سے ترنم اور لہراؤ کی طرف۔