شعب الایمان — حدیث نمبر 1952
باب: فصل: لوگوں سے بات چیت کر کے قرآن (کی تلاوت) کو منقطع کرنے کی کراہت۔
فصل في كراهية قطع القرآن بمكالمة الناس
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعِشَاءِ فَتَوَجَّهْتُ إِلَى الصَّلَاةِ فَإِذَا عُمَرُ قَدْ بَلَغَ ( غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ) ثُمَّ اسْتَفْتَحَ ( الم اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ) فَقُلْتُ يَخْتِمُهَا هُوَ قَالَ فَقَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ ، ثُمَّ رَكَعَ ، ثُمَّ قَامَ فِي الثَّانِيَةِ فَقَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ ، ثُمَّ رَكَعَ .عبدالرحمن بن حاطب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عشاء کی نماز کی اقامت کہی گئی تو میں نماز کے لیے چل پڑا، تو کیا دیکھتا ہوں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ تک پہنچ چکے ہیں، پھر انہوں نے ﴿الم اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ سے (سورۂ آل عمران) شروع کی۔ میں نے (دل میں) کہا: ”کیا یہ اسے پوری ہی پڑھ ڈالیں گے؟“ انہوں نے سو آیات پڑھیں، پھر رکوع کیا، پھر دوسری رکعت میں کھڑے ہو کر سو آیات پڑھیں، پھر رکوع کیا۔