شعب الایمان — حدیث نمبر 1946
باب: فصل: رات کی نماز میں بلند آواز سے قرآن پڑھنا۔
فصل في الجهر بقراءة القرآن في صلاة الليل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَيْسٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا كَيْفَ كَانَ يَقْرَأُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ ؟ أَكَانَ يَجْهَرُ أَمْ يُسِرُّ ؟ قَالَتْ : " كُلُّ ذَلِكَ كَانَ يَفْعَلُ رُبَّمَا جَهَرَ وَرُبَّمَا أَسَرَّ ، قَالَ قُلْتُ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً .
وَرُوِّينَا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ قَالَ : "كَانَ يَرْفَعُ طَوْرًا وَيَخْفِضُ طَوْرًا " .
وَرُوِّينَا عَنْ أَبِي قَتَادَةَ فِي قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ ، قَالَ : وَكَانَ يُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عبداللہ بن ابی قیس رحمہ اللہ نے ان سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ رات کو (نماز میں) کس طرح قراءت فرمایا کرتے تھے؟ بلند آواز سے یا آہستہ؟ انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ دونوں ہی طرح کیا کرتے تھے، کبھی بلند آواز سے پڑھتے اور کبھی آہستہ۔“ (عبداللہ بن ابی قیس رحمہ اللہ) کہتے ہیں: میں نے کہا: ”تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اور ہم نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نبی ﷺ کی رات کی قراءت کے بارے میں روایت کیا ہے، انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ کبھی آواز بلند کرتے اور کبھی پست کرتے تھے۔“
اور ہم نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے نبی ﷺ کی ظہر اور عصر کی قراءت کے بارے میں روایت کیا ہے، انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ ہمیں کبھی کبھار کوئی آیت سنا دیا کرتے تھے۔“
• عبد الله بن أبي قيس- ويقال ابن قيس- أبو الأسود النصري (بالنون). ثقة مخضرم. من الثانية (بخ م-٤).