شعب الایمان — حدیث نمبر 1916
باب: فصل: ختمِ قرآن کے وقت تکبیر کا مستحب ہونا۔
فصل في استحباب التكبير عند الختم
أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْكَازِرِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، عَنْ حَنْظَلَةَ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِيُّ ، حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ الْقَاصُّ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْبَصْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَلَمَّا خَتَمَهَا قَالَ : "اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ " قُلْتُ لِعَبْدِ الْكَرِيمِ : كَمْ مَرَّةً ؟ قَالَ : عَشْرًا أَوْ سَبْعَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَرَأَ الَّذِي بَعْدَهَا فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ - لَمْ يَقُلِ ابْنُ عَبْدَانَ : الْبَقَرَةُ ، وَقَالَ : "اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ " وَقَالَ : سَبْعَ مَرَّاتٍ - ثُمَّ قَرَأَ الَّتِي بَعْدَهَا ، فَلَمَّا خَتَمَهَا قَالَ نَحْوًا فِي ذَلِكَ حَتَّى بَلَغَ سَبْعًا .سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ ﷺ نے سورۃ البقرۃ پڑھی، پھر جب اسے ختم کیا تو فرمایا: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے سب تعریف ہے۔“ میں نے عبدالکریم رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کتنی مرتبہ؟“ انہوں نے کہا: ”دس یا سات مرتبہ۔“ پھر آپ ﷺ نے اس کے بعد والی سورت پڑھی تو اسی طرح کیا۔ - ابن عبدان نے ”البقرۃ“ کا لفظ ذکر نہیں کیا، اور انہوں نے کہا: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے سب تعریف ہے“، اور انہوں نے کہا: ”سات مرتبہ“ - پھر آپ ﷺ نے اس کے بعد والی سورت پڑھی، پھر جب اسے ختم کیا تو اسی کی مانند کہا یہاں تک کہ سات (مرتبہ) تک پہنچ گئے۔