شعب الایمان — حدیث نمبر 1913
باب: فصل: ختمِ قرآن کے وقت تکبیر کا مستحب ہونا۔
فصل في استحباب التكبير عند الختم
وَقَدْ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ الْإِمَامُ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ الصَّائِغُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ ، قَالَ سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ بْنَ سُلَيْمَانَ يَقُولُ : قَرَأْتُ عَلَى إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسْطَنْطِينَ ، فَلَمَّا بَلَغْتُ "الضُّحَى " قَالَ لِي : كَبِّرْ عِنْدَ خَاتِمَةِ كُلِّ سُورَةٍ حَتَّى تَخْتِمَ الْقُرْآنَ ، فَإِنِّي قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ فَلَمَّا بَلَغْتُ "الضُّحَى " قَالَ لِي : كَبِّرْ حَتَّى تَخْتِمَ ، وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرٍ أَنَّهُ قَرَأَ عَلَى مُجَاهِدٍ فَأَمَرَهُ بِذَلِكَ ، وَأَخْبَرَهُ مُجَاهِدٌ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَمَرَهُ بِذَلِكَ ، وَأَخْبَرَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ أَمَرَهُ بِذَلِكَ وَأَخْبَرَهُ أُبَيٌّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ بِذَلِكَ .عکرمہ بن سلیمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اسماعیل بن عبداللہ بن قسطنطین رحمہ اللہ کو قرآن پڑھ کر سنایا، جب میں سورۃ الضحیٰ تک پہنچا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”ہر سورت کے اختتام پر تکبیر کہو یہاں تک کہ قرآن ختم کر لو، کیونکہ میں نے عبداللہ بن کثیر رحمہ اللہ کو پڑھ کر سنایا تھا، جب میں سورۃ الضحیٰ تک پہنچا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا تھا کہ ختم کرنے تک تکبیر کہتے جاؤ۔ اور مجھے عبداللہ بن کثیر نے بتایا کہ انہوں نے مجاہد رحمہ اللہ کو پڑھ کر سنایا تو انہوں نے انہیں اسی کا حکم دیا، اور مجاہد نے انہیں بتایا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں اسی کا حکم دیا تھا، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں بتایا کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے انہیں اسی کا حکم دیا تھا، اور سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ نبی ﷺ نے انہیں اسی کا حکم دیا تھا۔“
• أبو يحيى محمد بن عبد الله بن محمد بن عبد الله بن يزيد المقرئ، لم أجد له ترجمة.