شعب الایمان — حدیث نمبر 1872
باب: فصل: قرآن کی تلاوت ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدمان تلاوة القرآن
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحُسَيْنِ ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ سُئِلَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " ذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ ، رَدَّدَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ " ثُمَّ قَالَ : " مَا جَلَسَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ يَتَعَاطَوْنَ كِتَابَ اللَّهِ ، وَيَتَدَارَسُونَهُ إِلَّا كَانُوا أَضْيَافًا لِلَّهِ ، وَأَظَلَّتْ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا ، وَكَانُوا زُوَّارًا لِلَّهِ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ، وَمَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَطْلُبُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ وَمَنْ يُبْطِئُ بِهِ عَمَلُهُ لَا يُسْرِعُ بِهِ نَسَبُهُ "سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ کون سے اعمال سب سے افضل ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ کا ذکر سب سے بڑا ہے۔“ اس بات کو انہوں نے تین بار دہرایا، پھر فرمایا: ”جو لوگ بھی اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں بیٹھ کر کتاب اللہ کا دور کرتے اور اسے آپس میں پڑھتے پڑھاتے ہیں، وہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں، فرشتے اپنے پروں سے ان پر سایہ کیے رکھتے ہیں، اور وہ اللہ کے ملاقاتی بنے رہتے ہیں جب تک کہ وہ اس کے علاوہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہو جائیں۔ اور جو شخص علم کی طلب میں کسی راستے پر چلتا ہے تو اللہ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے، اور جسے اس کا عمل پیچھے رکھے، اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔“
• هارون بن عنترة، لا بأس به تكلموا فيه. مرّ.