شعب الایمان — حدیث نمبر 1834
باب: فصل: قرآن کی تلاوت ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدمان تلاوة القرآن
حدیث نمبر: 1834
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : " تَعَلَّمُوا هَذَا الْقُرْآنَ وَاتْلُوهُ ، فَإِنَّكُمْ تُؤْجَرُونَ فِي كُلِّ اسْمٍ عَشْرَ حَسَنَاتٍ أَمَا إِنِّي لَا أَقُولُ : ( الم ) . وَلَكِنْ فِي كُلِّ حَرْفٍ ، أَلْفٌ وَلَامٌ وَمِيمٌ .
وَرُوِيَ هَذَا مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَطَاءٍ مَرْفُوعًاترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اس قرآن کو سیکھو اور اس کی تلاوت کرو، کیونکہ تمہیں اس کے ہر لفظ پر دس نیکیوں کا اجر دیا جائے گا۔ سنو! میں یہ نہیں کہتا کہ ﴿الم﴾ ایک حرف ہے، بلکہ ہر حرف پر (دس نیکیاں ہیں، یعنی) الف، لام اور میم (تین حرف ہیں)۔“
یہ روایت عطاء رحمہ اللہ سے ایک اور سند کے ساتھ مرفوعاً (نبی ﷺ کے فرمان کے طور پر) بھی مروی ہے۔