حدیث نمبر: 1814
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الْخَزَّازُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجِ عَنِ الْمُطَّلِبِ . . . فَذَكَرَهُ .
ترجمہ

عبدالمجید بن عبدالعزیز، ابن جریج رحمہ اللہ سے، وہ مطلب سے روایت کرتے ہیں... پھر انہوں نے اسی حدیث کو ذکر کیا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1814
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن أبي داود 461) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ترمذي (2916), ابن جريج (تقدم: 19) لم يسمع من المطلب شيئًا،والمطلب لا يعرف له سماع من أنس رضي اللّٰه عنه, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 30 (سنن أبي داود 461) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 353) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) 1/ 316 رقم 461، والترمذي فى (جامعه) 5/ 178 رقم 2916، وابن خزيمة فى (صحيحه) 2/ 271 رقم 1297، والخطيب فى (الجامع) 1/ 109 رقم 83، والبغوي فى (شرح السنة) 2/ 364 رقم 479»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2916 | سنن ابي داود: 461 | معجم صغير للطبراني: 1108 | بلوغ المرام: 208
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الوهاب بن عبد الحكم بن نافع، أبو الحسن الوراق (م ٢٥٠ هـ) ثقة. من الحادية عشرة (د ت س). (قلت) في الأصلين "الخزاز" ولم يوصف به عبد الوهاب في معظم المصادر التي ترجمت له، بل وُصف "بالوراق".
• عبد المجيد بن عبد العزيز بن أبي رواد. وثقه يحيى بن معين وغيره وبالغ ابن حبان فقال: متروك. وقد مرّ.
• المطلب بن عبد الله بن حنطب تكلموا في سماعه من أنس، كما سيأتي بيانه. والحديث أخرجه المؤلف في "السنن" (٤٤٠٢) بنفس الإسناد.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2916 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میری امت کے نیک اعمال کے اجر و ثواب میرے سامنے پیش کیے گئے یہاں تک کہ اس تنکے کا ثواب بھی پیش کیا گیا جسے آدمی مسجد سے نکال کر پھینک دیتا ہے۔ اور مجھ پر میری امت کے گناہ (بھی) پیش کیے گئے تو میں نے کوئی گناہ اس سے بڑھ کر نہیں دیکھا کہ کسی کو قرآن کی کوئی سورۃ یا کوئی آیت یاد ہو اور اس نے اسے بھلا دیا ہو۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2916]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں مطلب اور ابن جریج دونوں مدلس راوی ہیں اور عنعنہ سے روایت ہے، نیز دونوں (مطلب اور انس) کے درمیان سند میں انقطاع بھی ہے، ملاحظہ ہو ضعیف أبی داؤد: 1/ 164)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2916 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 461 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´مسجد میں جھاڑو دینے کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مجھ پر میری امت کے ثواب پیش کئے گئے یہاں تک کہ وہ تنکا بھی جسے آدمی مسجد سے نکالتا ہے، اور مجھ پر میری امت کے گناہ پیش کئے گئے تو میں نے دیکھا کہ اس سے بڑا کوئی گناہ نہیں کہ کسی کو قرآن کی کوئی سورت یا آیت یاد ہو پھر وہ اسے بھلا دے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 461]
461۔ اردو حاشیہ:
➊ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس روایت کو "غریب" مگر امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے "صحیح" کہا ہے۔ علامہ خطابی رحمہ اللہ ناقل ہیں کہ امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر کہتے ہیں مطلب بن عبداللہ کو کسی صحابی سے سماع نہیں ہے۔ نیز عبدالمجید بن عبدالعزیز پر بھی کلام ہے، بہرحال دوسری صحیح روایات سے مسجد کی صفائی ستھرائی کی فضیلت ثابت ہے۔ جیسے کہ ایک صحابیہ نے مسجد کی صفائی کو اپنا معمول بنایا ہوا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قبر پر جا کر اس کا جنازہ پڑھا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث: 458]
➋ اسی طرح قرآن مجید یاد کر کے بھلا دینا بھی مہجوری کی ذیل میں آ سکتا ہے، اس لیے یہ بھی قابل گرفت ہو سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 461 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 208 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´مساجد کا بیان`
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " مجھ پر میری امت کے (اعمال کے) ثواب پیش کیے گئے، یہاں تک کہ اس تنکے کا ثواب بھی ان میں شامل تھا، جسے آدمی مسجد سے نکال کر باہر پھینکتا ہے۔ "
اس حدیث کو ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے غریب کہا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 208]
208 لغوی تشریح: «عُرِضَتْ» صیغہ غائب مجمول ہے۔ ظاہر کئے گئے، سامنے لائے گئے۔
«أُجُورُ أُمَّتِي» یہ «عُرِضَتْ» کا نائب فاعل ہے۔ میری امت کے نامہ اعمال۔
«عَلَيَّ» "یا" پر تشدید ہے۔ حرف «جرعلى» کی "یا" کو یائے متکلم میں مدغم کر دیا گیا ہے۔
«اَلْقَذَاةُ» "قاف" پر فتحہ اور "ذال" مخفف ہے۔ تنکا وغیرہ، جو مشرو ب میں گر جاتا ہے یا آنکھ میں پڑ جاتا ہے یا گھروں کے اندر عموماً پڑا ہوتا ہے۔
«وَاسْتَغْرَبَهُ» اسے غریب کہا ہے۔

فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ معمولی سے معمولی کام بھی اجر و ثواب سے خالی نہیں۔
➋ مساجد کی صفائی اور پاکیزگی کی اسلام نے بہت تاکید کی ہے۔ تنکا بھی مسجد میں رہنے نہ دیا جائے۔ جو شخص اتنا سا معمولی کام کرتا ہے (تنکا اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے) تو اس پر بھی اسے ضرور اجر ملے گا۔
➌ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس کو غریب اس وجہ سے کہا ہے کہ اس کی سند میں مطلب بن عبداللہ راوی ہے جو حضرت انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے روایت کرتا ہے، حالانکہ مطلب نے حضرت انس رضی اللہ عنہ بلکہ کسی بھی صحابی سے سماع نہیں کیا۔ بہرحال دوسری صحیح روایات سے مسجد کی صفائی ستھرائی کی فضیلت ثابت ہے جیسے کہ ایک صحابیہ نے مسجد کی صفائی کو اپنا معمول بنایا ہوا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قبر پر جا کر اس کا جنازہ پڑھا تھا۔ [صحيح بخاري/الصلاة: ح 458]
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 208 سے ماخوذ ہے۔