شعب الایمان — حدیث نمبر 180
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پانچویں شاخ: اس بات کا باب کہ تقدیر کی بھلائی اور برائی اللہ عزوجل کی طرف سے ہے۔
الخامس من شعب الإيمان ، وهو باب في القدر خيره وشره من الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ النَّحْوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، (حَ)
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السَّهْمِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : " كَانَ مُشْرِكُو قُرَيْشٍ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخَالِفُونَهُ فِي الْقَدَرِ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : ( إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ ) " أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”قریش کے مشرکین رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر تقدیر کے مسئلے میں آپ ﷺ سے جھگڑا کرتے تھے، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ﴾ (بے شک مجرم لوگ گمراہی اور دیوانگی میں ہیں، جس دن وہ اپنے چہروں کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (تو ان سے کہا جائے گا:) جہنم کی آگ کا مزہ چکھو، بے شک ہم نے ہر چیز کو ایک اندازے کے ساتھ پیدا کیا ہے)۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں سفیان رحمہ اللہ کی روایت سے نقل کیا ہے۔
• عبد الله بن جعفر بن درستويه، أبو محمد، الفارسي، النحوي، (م ٣٤٧ هـ) تلميذ المبرد، الإمام، العلامة، شيخ النحو، سمع يعقوب الفسوي فاكثر، برع في العربية، وصنف التصانيف، ورزق الإسناد العالي، وكان ثقة. ترجمته في "تاريخ بغداد" (٩/ ٤٢٨ - ٤٢٩)، "نزهة الألباء" (١٩٧ - ١٩٨)، "إنباه الرواة" (٢/ ١١٣ - ١١٤)، "وفيات ابن خلكان" (٣/ ٤٤ - ٤٥)، "السير" (١٥/ ٥٣١ - ٥٣٢)، "لسان الميزان" (٣/ ٢٦٧ - ٢٦٨)، "شذرات" (٢/ ٣٧٥).
• يعقوب بن سفيان بن جوان الفارسي، أبويوسف الفسوي، (م ٢٧٧ هـ) الفسوي نسبة إلى فساة مدينة من بلاد فارس. إمام، حافظ، حجة، محدث إقليم فارس. ارتحل إلى الأمصار، ولحق الكبار له "كتاب المعرفة والتاريخ"، مطبوع في ثلاث مجلدات كبار. ترجمته في "طبقات الحنابلة" (١/ ٤١٦)، "التذكرة" (٢/ ٥٨٢)، "السير" (١٣/ ١٨٠ - ١٨٣)، "شذرات" (٢/ ١٧١) وهو من رجال التهذيب. في النسخ المتوفرة لدينا "إبراهيم" وصوابه "أبو نعيم" كما جاء في "الاعتقاد" (٦٩) وفي "المعرفة والتاريخ" (٣/ ٢٣٦).
• وأبو نعيم هو الفضل بن دكين، ثقة، ثبت من رجال الجماعة وهو من كبار شيوخ البخاري، يروي عنه يعقوب بن سفيان وهو يروي عن الثوري.
• وسفيان هو الثوري.
• زياد بن إسماعيل السهمي، ويقال المخزومي ضعفه ابن معين، وقال أبو حاتم: يكتب حديثه، وقال النسائي: ليس به بأس وذكره ابن حبان في "الثقات" (٦/ ٣٢٠) وقال الفسوي في "المعرفة والتاريخ" (٣/ ٢٣٦): ضعيف لا يفرح بحديثه.
• محمد بن عباد المخزومي. ثقة. من الثالثة (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مشرکین قریش آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تقدیر کے مسئلہ میں لڑنے (اور الجھنے) لگے اس پر آیت کریمہ: «يوم يسحبون في النار على وجوههم ذوقوا مس سقر إنا كل شيء خلقناه بقدر» " یاد کرو اس دن کو جب جہنم میں وہ اپنے مونہوں کے بل گھسیٹے جائیں گے (کہا جائے گا) دوزخ کا عذاب چکھو ہم نے ہر چیز تقدیر کے مطابق پیدا کی ہے " (القمر: ۴۸)، نازل ہوئی۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3290]
وضاحت:
1؎:
یاد کرو اس دن کو جب جہنم میں وہ اپنے مونہوں نے بل گھسیٹے جائیں گے (کہا جائے گا) دوزخ کا عذاب چکھو ہم نے ہر چیز تقدیر کے مطابق پیدا کی ہے (القمر: 48)
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مشرکین قریش تقدیر کے بارے میں جھگڑتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو یہ آیت نازل ہوئی «يوم يسحبون في النار على وجوههم ذوقوا مس سقر إنا كل شيء خلقناه بقدر» یعنی " جس دن وہ جہنم میں منہ کے بل گھسیٹے جائیں گے (تو ان سے کہا جائے گا) تم لوگ جہنم کا مزہ چکھو، ہم نے ہر چیز کو اندازے سے پیدا کیا ہے " (القمر: ۴۸-۴۹)۔ [سنن ترمذي/كتاب القدر/حدیث: 2157]
وضاحت:
1؎:
یعنی جس دن وہ جہنم میں منہ کے بل گھسیٹے جائیں گے (تواُن سے کہا جائے گا) تم لوگ جہنم کامزہ چکھو، ہم نے ہر چیز کو اندازے سے پیداکیا ہے۔
(القمر: 48، 49)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مشرکین قریش نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر آپ سے تقدیر کے سلسلے میں جھگڑنے لگے، تو یہ آیت کریمہ نازل ہوئی: «يوم يسحبون في النار على وجوههم ذوقوا مس سقر إنا كل شيء خلقناه بقدر» یعنی: " جس دن وہ اپنے منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے، اور ان سے کہا جائے گا: جہنم کی آگ لگنے کے مزے چکھو، بیشک ہم نے ہر چیز کو ایک اندازے پر پیدا کیا ہے " (سورۃ القمر: ۴۹) ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 83]
اس آیت اور حدیث سے بھی تقدیر کا ثبوت ملتا ہے۔
(2)
کفار کے لیے جہنم کا سخت عذاب مقدر ہے۔
(3)
واضح اور قطعی مسئلے میں اختلاف اور بحث کرنا اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں۔