حدیث نمبر: 1787
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ الْفَاكِهِيُّ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَلِيٍّ : ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ ، سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ : خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَنَحْنُ فِي الصُّفَّةِ فَقَالَ : " أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنْ يَغْدُوَ إِلَى بُطْحَانَ أَوِ الْعَقِيقِ ، فَيَأْتِيَ كُلَّ يَوْمٍ بِنَاقَتَيْنِ كَوْمَاوَيْنِ زَهْرَاوَيْنِ ، فَيَأْخُذَهُمَا فِي غَيْرِ إِثْمٍ بِاللَّهِ ، وَلَا قَطْعِ رَحِمٍ ؟ قَالَ : قُلْنَا : كُلُّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ نُحِبُّ ذَلِكَ ، قَالَ : " فَلَأَنْ يَغْدُوَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْمَسْجِدِ فَيَتَعَلَّمَ آيَتَيْنِ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ نَاقَتَيْنِ كَوْمَاوَيْنِ ، وَثَلَاثٌ خَيْرٌ لَهُ مِنْ ثَلَاثٍ ، وَأَرْبَعٌ خَيْرٌ مِنْ أَرْبَعٍ ، وَمِنْ أَعْدَادِهِنَّ مِنَ الْإِبِلِ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ .
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت ہم صفہ میں تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کون پسند کرتا ہے کہ وہ روزانہ صبح سویرے بطحان یا عقیق (کے بازار) جائے اور وہاں سے بڑے کوہانوں والی دو سفید رنگ کی عمدہ اونٹنیاں لے آئے، اس طرح کہ نہ اللہ کی کوئی نافرمانی کرنی پڑے اور نہ قطع رحمی؟“ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم سب اسے پسند کرتے ہیں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر تم میں سے کوئی شخص صبح سویرے مسجد جا کر اللہ کی کتاب کی دو آیتیں سیکھ لے تو یہ اس کے لیے بڑے کوہانوں والی دو اونٹنیوں سے بہتر ہے، اور تین آیتیں تین اونٹنیوں سے بہتر ہیں، اور چار آیتیں چار اونٹنیوں سے بہتر ہیں، اور اسی طرح جتنی آیتیں ہوں گی وہ اتنے ہی اونٹوں سے بہتر ہیں۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے موسیٰ بن علی رحمہ اللہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران / حدیث: 1787
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1934
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 1456) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (803) (سنن أبي داود 1456) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 334) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 803، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1456، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16955، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 945»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 803 | سنن ابي داود: 1456
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• موسى بن علي- بالتصغير- ابن رباح. صدوق، مر. وفي الأصل: "حدثنا موسى بن علي قال سمعت علي قال سمعت أبي" وهو خطأ.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 803 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جبکہ ہم چبوترے پر تھے، تو آپﷺ نے فرمایا: ’’ تم میں سے کون شخص پسند کرتا ہے کہ روزانہ صبح بُطحان یا عقیق کی وادی میں جائے، اور وہاں سے بغیر کسی کی حق تلفی اور قطع رحمی کے دو بڑے بڑے کوہان والی اونٹنیاں لائے؟‘‘ تو ہم نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! ہم سب کو یہ بات پسند ہے، آپﷺ نے فرمایا: ’’پھر تم میں سے صبح کوئی شخص مسجد میں کیوں... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:1873]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
وادی بطحان اور وادی عقیق: مدینہ منورہ کے قریبی مقامات ہیں اور صفہ آپﷺ کے دور میں مسجد نبویﷺ کا ایک چبوترہ تھا، جس پر سائبان تھا اور باہر سے آنے والے طلبہ اور ضرورت مند افراد اس میں ٹھہرتے تھے، جن کی تعداد کم و بیش ہوتی رہتی تھی۔
كَوْمَاوَيْن، كوماء کا تثنیہ ہے، بہت بڑی کوہان والی اونٹنی۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1873 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1456 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´قرآن پڑھنے کے ثواب کا بیان۔`
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے ہم صفہ (چبوترے) پر تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم میں سے کون یہ پسند کرتا ہے کہ صبح کو بطحان یا عقیق جائے، پھر بڑی کوہان والے موٹے تازے دو اونٹ بغیر کوئی گناہ یا قطع رحمی کئے لے کر آئے؟ "، صحابہ نے کہا: اللہ کے رسول! ہم میں سے سبھوں کی یہ خواہش ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تو تم میں سے کوئی اگر روزانہ صبح کو مسجد جائے اور قرآن مجید کی دو آیتیں سیکھے تو یہ اس کے لیے ان دو اونٹنیوں سے بہتر ہے اور اسی طرح سے تین آیات سیکھے تو تین اونٹنیوں سے بہتر ہے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1456]
1456. اردو حاشیہ: ➊ بُطحان اور عقیق مدینے کے قریب دو وادیوں کے نام ہیں۔ اور یہاں اونٹوں کی منڈیاں لگا کرتی تھیں۔
➋ محبت دنیا۔ جب کہ وہ دین کے تابع ہوتو جائز ہے۔
➌ قطع ر حمی ناجائز اور حرام ہے۔
➍ یہ حدیث تعلیم قرآن کی افضلیت پر دلالت کرتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1456 سے ماخوذ ہے۔