حدیث نمبر: 1756
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَسَدٍ الْمَرْوَزِيُّ أَبُو يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مَعْرُوفٌ الْكَرْخِيُّ ، قَالَ قَالَ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ : " إِنَّ فِي جَهَنَّمَ لَوَادِيًا تَتَعَوَّذُ جَهَنَّمُ مِنْ ذَلِكَ الْوَادِي كُلَّ يَوْمٍ سَبْعَ مَرَّاتٍ ، وَإِنَّ فِي الْوَادِي لَجُبًّا يَتَعَوَّذُ الْوَادِي وَجَهَنَّمُ مِنْ ذَلِكَ الْجُبِّ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعَ مَرَّاتٍ ، وَإِنَّ فِي الْجُبِّ لَحَيَةً يَتَعَوَّذُ الْجُبُّ وَالْوَادِي وَجَهَنَّمُ مِنْ تِلْكَ الْحَيَّةِ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعَ مَرَّاتٍ تَبْدَأُ بِفَسَقَةِ حَمَلَةِ الْقُرْآنِ ، فَيَقُولُونَ : أَيْ رَبِّ بُدِئَ بِنَا قَبْلَ عَبَدَةِ الْأَوْثَانِ ، قِيلَ لَهُمْ : لَيْسَ مَنْ يَعْلَمُ كَمَنْ لَا يَعْلَمُ "
ترجمہ

بکر بن خنیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جہنم میں ایک وادی ہے جس سے جہنم خود ہر روز سات مرتبہ پناہ مانگتی ہے، اور اس وادی میں ایک گڑھا (کنواں) ہے جس سے وہ وادی اور جہنم ہر روز سات مرتبہ پناہ مانگتے ہیں، اور اس گڑھے میں ایک سانپ ہے جس سے وہ گڑھا، وہ وادی اور جہنم ہر روز سات مرتبہ پناہ مانگتے ہیں۔ وہ سانپ (عذاب کی) ابتدا حاملینِ قرآن میں سے فاسق لوگوں سے کرتا ہے، تو وہ کہتے ہیں: اے میرے رب! بتوں کے پجاریوں سے پہلے ہمیں شروع کیا گیا؟ ان سے کہا جاتا ہے: جاننے والا اور نہ جاننے والا برابر نہیں ہو سکتے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن عشر من شعب الايمان وهو باب في نشر العلم والا يمنعه اهله اهله / حدیث: 1756
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1900