شعب الایمان — حدیث نمبر 1701
باب: فصل۔
فصل
حدیث نمبر: 1701
سَمِعْتُ ، أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ يَقُولُ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ الْفَرَّاءَ يَقُولُ : قِيلَ لِحَمْدُونَ الْقَصَّارِ : مَا بَالُ كَلَامِ السَّلَفِ أَنْفَعُ مِنْ كَلَامِنَا ؟ قَالَ : " ؛ لِأَنَّهُمْ تَكَلَّمُوا لِعِزِّ الْإِسْلَامِ ، وَنَجَاةِ النُّفُوسِ ، وَرِضَا الرَّحْمَنِ ، وَنَحْنُ نَتَكَلَّمُ لِعِزَّةِ النَّفْسِ ، وَطَلَبِ الدُّنْيَا ، وَقَبُولِ الْخَلْقِ " .ترجمہ
امام ابو عبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن احمد فراء رحمہ اللہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: حمدون قصار رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: ”کیا وجہ ہے کہ اسلاف کا کلام ہمارے کلام سے زیادہ نفع بخش ہوتا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اس لیے کہ وہ اسلام کی سربلندی، نفوس کی نجات اور رحمان کی رضا کے لیے کلام کرتے تھے، اور ہم نفس کی عزت، دنیا کی طلب اور مخلوق میں مقبولیت کے لیے کلام کرتے ہیں۔“