حدیث نمبر: 1647
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُحْصَنٍ حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ أَبُو عَلِيٍّ الرَّحَبِيُّ - وَزَعَمَ أَبُو مُحْصَنٍ أَنَّهُ شَيْخٌ صَدُوقٌ - عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا تَزُولُ قَدَمُ ابْنِ آدَمَ مِنْ بَيْنَ يَدَيْ رَبِّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُسْأَلَ عَنْ خَمْسِ خِصَالٍ : عَنْ شَبَابِهِ فِيمَا أَبْلَاهُ ، وَعُمُرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ ، وَعَنْ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَهُ وَفِيمَا أَنْفَقَهُ ، وَمَاذَا عَمِلَ فِيمَا عَلِمَ .
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ قُتَيْبَةَ : " شَهِدْتُ حِبَّانَ ، وَبَهْزًا فَسَأَلَاهُ عَنْ هَذَا " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن ابنِ آدم کے قدم اپنے رب کے سامنے سے اس وقت تک نہیں ہٹیں گے جب تک اس سے پانچ باتوں کے بارے میں پوچھ نہ لیا جائے: اس کی جوانی کے بارے میں کہ اسے کہاں گنوایا، اس کی عمر کے بارے میں کہ اسے کہاں صرف کیا، اس کے مال کے بارے میں کہ اسے کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا، اور یہ کہ جو کچھ جانتا تھا اس پر کیا عمل کیا۔“
محمد بن قتیبہ رحمہ اللہ نے کہا: ”میں حبان اور بہز کے پاس موجود تھا، تو ان دونوں نے اس (راوی) سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن عشر من شعب الايمان وهو باب في نشر العلم والا يمنعه اهله اهله / حدیث: 1647
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1784
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، الصحيحة (946) ، التعليق الرغيب (1 / 76) ، الروض النضير (648) (سنن الترمذي 2416) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, حسين بن قيس الرحبي متروك,وللحديث شواهد كثيرة كلها ضعيفة,انوار الصحيفة ص 255 (سنن الترمذي 2416) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 277) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2416، والطبراني فى (الكبير) برقم: 9772، والطبراني فى (الصغير) برقم: 728»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2416 | معجم صغير للطبراني: 756
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن عقبة بن هرم السدوسي، البصري، أبو عبد الله صدوق يخطئ كثيرا. من العاشرة (بخ). قال أبو حاتم: ضعيف. وقال أبو زرعة: لا أحدث عنه. راجع "الجرح والتعديل" (٨/ ٣٦) وذكره ابن حبان في "الثقات" (٩/ ١٠٠).
• أبو محصن حُصين بن نُمير الواسطي الضرير لا بأس به، رُمي بالنصب. من الثامنة (خ د س ت).
• حسين بن قيس الرحبي، أبو علي الواسطي- لقبه "حَنَش" - متروك. من السادسة (ت ق). قال أحمد: متروك. وقال أبو زرعة وابن معين: ضعيف. وقال البخاري، لا يكتب حديثه، وقال النسائي: ليس بثقة، وقال- مرة: متروك. وقال السعدي: أحاديثه منكرة. وقال الدارقطني: متروك. راجع "الضعفاء والمتروكون" (ص ١٩٦ رقم ١٩٤)، "الضعفاء" للعقيلي (١/ ٢٤٧ - ٢٤٨)، "الكامل" (٢/ ٧٦٢ - ٧٦٤)، "المجروحين" (١/ ٢٣٧ - ٢٣٨)، "الميزان" (١/ ٥٤٦).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2416 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´قیامت کے دن حساب اور بدلے کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " آدمی کا پاؤں قیامت کے دن اس کے رب کے پاس سے نہیں ہٹے گا یہاں تک کہ اس سے پانچ چیزوں کے بارے پوچھ لیا جائے: اس کی عمر کے بارے میں کہ اسے کہاں صرف کیا، اس کی جوانی کے بارے میں کہ اسے کہاں کھپایا، اس کے مال کے بارے میں کہ اسے کہاں سے کمایا اور کس چیز میں خرچ کیا اور اس کے علم کے سلسلے میں کہ اس پر کہاں تک عمل کیا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2416]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث کے مطابق جن چیزوں سے متعلق استفسار ہوگا ان میں سب سے پہلے اس زندگی کے بارے میں سوال ہوگا جس کا ایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہے، اس لیے اسے حیات مستعار سمجھتے ہوئے اللہ کی اطاعت و فرماں برداری میں گزار نا چاہیے، کیوں کہ اس کا حساب دینا ہے، جوانی میں انسان اپنے آپ کو محرمات سے بچائے، اس میں کوتاہی کرنے کی صورت میں اللہ کی گرفت سے بچنا مشکل ہوگا، اسی طرح مال کے سلسلہ میں اسے کماتے اور خرچ کرتے وقت دونوں صورتوں میں اللہ کاڈر دامن گیر رہے، علم کے مطابق عمل کی بابت سوال ہوگا، اس سے معلوم ہواکہ دین وشریعت کا علم حاصل کرے، کیوں کہ یہی اس کے لیے مفیداورنفع بخش ہے۔

نوٹ:
(سند میں حسین بن قیس ضعیف ہے، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، دیکھیے: الصحیحة رقم: 946)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2416 سے ماخوذ ہے۔