شعب الایمان — حدیث نمبر 1606

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اٹھارہویں شاخ: علم پھیلانے اور اسے اس کے اہل سے نہ روکنے کا باب۔

الثامن عشر من شعب الإيمان وهو باب في نشر العلم وألا يمنعه أهله أهله

حدیث نمبر: 1606
(18) الثَّامِنَ عَشَرَ مِنْ شُعَبِ الْإِيمَانِ " وَهُوَ بَابٌ فِي نَشْرِ الْعِلْمِ وَأَلَّا يَمْنَعَهُ أَهْلُهُ أَهْلَهُ "
فَإِذَا حَضَرَ الْعَالِمَ مَنْ يَسْأَلُهُ عَنْ عِلْمٍ عِنْدَهُ سُؤَالَ الْمُسْتَرْشِدِ الْمُسْتَفِيدِ ، وَجَبَ عَلَيْهِ أَنْ يُخْبِرَهُ بِمَا عِنْدَهُ وَلَمْ يَسَعْهُ كِتْمَانُهُ ، وَالْحَرَجُ فِي كِتْمَانِ النُّصُوصِ أَشَدُّ مِنْهُ فِي كِتْمَانِ الِاسْتِنْبَاطِ ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ ) .
فَأَبَانَ أَنَّ عَلَى الْمُقِيمِينَ إِخْبَارَ النَّافِرِينَ إِذَا رَجَعُوا بِمَا حَمَلُوهُ فِي حَالِ غَيْبَتِهِمْ مِنْ عُلُومِ الدِّينِ لِيتَشَارَكَ الْفَرِيقَانِ فِي الْعِلْمِ ، وَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَهُ فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ ) .
فَأَخْبَرَنَا أَنَّ شَرْطَهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى مَنْ آتَاهُ الْكِتَابَ أَنْ يُبَيِّنَهُ لِلنَّاسِ وَلَا يَكْتُمَهُ فَتَبَيَّنَ أَنَّ عِلْمَ الدِّينِ مَحْمُولٌ عَلَى أَهْلِهِ عَلَى شَرِيطَةِ الْأَدَاءِ إِلَى مَنْ تَعَرَّضَ لَهُ لَا عَلَى أَنْ يَنْفَرِدَ بِهِ حَامِلُهُ وَيَرْوِيهِ عَنْ غَيْرِهِ ، وَقَالَ : ( فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ) .
فَلَمَّا أَمَرَ مَنْ لَا يَعْلَمُ أَنْ يَسْأَلَ الْعَالِمَ دَلَّ عَلَى أَنَّ الْعَالِمَ إِذَا سُئِلَ عَلَيْهِ أَنْ يُجِيبَ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ وَغَيْرُهُمَا قَالُوا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : بَعَثَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ نِصْفَ النَّهَارِ ، فَقُلْنَا : مَا بَعَثَ إِلَيْهِ هَذِهِ السَّاعَةَ إِلَّا لِشَيْءٍ يَسْأَلُهُ ؟ فَلَمَّا خَرَجَ سَأَلْنَاهُ . فَقَالَ : نَعَمْ سَأَلْنَا عَنْ أَشْيَاءَ سَمِعْنَاهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَحَفِظَهُ حَتَّى يُبَلِّغَهُ ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ ، وَرَبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَيْسَ بِفَقِيهٍ .
ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُسْلِمٍ أَبَدًا : إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ ، وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْأَمْرِ ، وَلُزُومُ الْجَمَاعَةِ ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ .
وَمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ الْآخِرَةَ جَمَعَ اللَّهُ لَهُ أَمْرَهُ ، وَجَعَلَ الْغِنَى فِي قَلْبِهِ ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ ، وَمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ الدُّنْيَا ، فَرَّقَ اللَّهُ عَلَيْهِ أَمْرَهُ ، وَجَعَلَ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ، وَلَمْ يَأْتِهِ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ .
قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ ، حَدَّثَنَا جَهْضَمٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ .
ترجمہ

شعبِ ایمان کی اٹھارھویں شاخ: ”یہ علم کو پھیلانے اور اس بات کا باب ہے کہ اہلِ علم اپنے علم کو اس کے طلب گاروں سے نہ روکیں۔“
چنانچہ جب عالم کے پاس کوئی ایسا شخص آئے جو اس کے پاس موجود کسی علم کے بارے میں راہنمائی اور استفادے کی غرض سے سوال کرے تو اس پر واجب ہے کہ جو کچھ اس کے پاس ہے وہ اسے بتا دے، اور اس کے لیے اسے چھپانے کی گنجائش نہیں؛ اور نصوص کو چھپانے میں گناہ، استنباط (سے حاصل شدہ مسائل) کو چھپانے کی نسبت زیادہ سخت ہے۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿اور یہ تو ہو نہیں سکتا تھا کہ مومن سب کے سب (جہاد کے لیے) نکل کھڑے ہوں، تو ایسا کیوں نہ ہوا کہ ان کے ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلتی تاکہ وہ دین کی سمجھ حاصل کریں اور جب اپنی قوم کی طرف لوٹیں تو انہیں ڈرائیں﴾۔
پس اللہ تعالیٰ نے واضح فرما دیا کہ پیچھے رہنے والوں پر لازم ہے کہ جب نکلنے والے لوٹ کر آئیں تو انہیں دینی علوم کی وہ باتیں بتائیں جو انہوں نے ان کی غیر حاضری میں حاصل کیں، تاکہ دونوں گروہ علم میں شریک ہو جائیں۔ اور اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿اور (یاد کرو) جب اللہ نے ان لوگوں سے پختہ عہد لیا جنہیں کتاب دی گئی تھی کہ تم اسے ضرور لوگوں کے سامنے بیان کرو گے اور اسے چھپاؤ گے نہیں، تو انہوں نے اسے اپنی پیٹھوں کے پیچھے پھینک دیا﴾۔
پس اس نے ہمیں بتایا کہ جسے اس نے کتاب عطا کی ہے اس پر اللہ عزوجل کی شرط یہ ہے کہ وہ اسے لوگوں کے لیے بیان کرے اور چھپائے نہیں؛ چنانچہ واضح ہو گیا کہ دین کا علم اہلِ علم کے سپرد اس شرط پر ہے کہ جو شخص اس کا طالب ہو اسے وہ پہنچائیں، نہ اس طرح کہ اسے اٹھانے والا اس میں اکیلا رہے اور دوسروں سے صرف روایت کرتا رہے۔ اور فرمایا: ﴿پس اہلِ ذکر سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے﴾۔
پس جب اس نے نہ جاننے والے کو حکم دیا کہ وہ عالم سے پوچھے تو اس سے ثابت ہوا کہ عالم سے جب پوچھا جائے تو اس پر جواب دینا لازم ہے۔“
ابان بن عثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مروان بن حکم رحمہ اللہ نے دوپہر کے وقت سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا تو ہم نے کہا: ”اس وقت انہوں نے زید کو بلایا ہے تو ضرور کسی چیز کے پوچھنے ہی کے لیے بلایا ہوگا۔“ پھر جب وہ باہر نکلے تو ہم نے ان سے پوچھا۔ انہوں نے کہا: ”ہاں، انہوں نے ہم سے ان باتوں کے بارے میں پوچھا جو ہم نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھیں۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:“ ”اللہ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی، پھر اسے یاد رکھا یہاں تک کہ اسے آگے پہنچا دیا، کیونکہ بہت سے فقہ کے حامل ایسے ہوتے ہیں جو اسے اپنے سے زیادہ سمجھ رکھنے والے تک پہنچاتے ہیں، اور بہت سے فقہ کے حامل خود فقیہ نہیں ہوتے۔
تین چیزیں ایسی ہیں جن کے بارے میں کسی مسلمان کا دل کبھی کھوٹ اور خیانت نہیں کرتا: عمل کو اللہ کے لیے خالص کرنا، حکمرانوں کی خیر خواہی کرنا اور مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنا، کیونکہ ان (اہلِ جماعت) کی دعا انہیں پیچھے سے گھیرے رکھتی ہے۔
اور جس کی نیت آخرت ہو، اللہ اس کے کام کو سمیٹ کر یکجا کر دیتا ہے، اس کے دل میں بے نیازی رکھ دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس آتی ہے؛ اور جس کی نیت دنیا ہو، اللہ اس کے کام کو منتشر کر دیتا ہے، اس کی محتاجی اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے اور اسے دنیا سے بس وہی ملتا ہے جو اس کے لیے لکھ دیا گیا ہے۔“
(دوسری سند سے) سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن عشر من شعب الايمان وهو باب في نشر العلم والا يمنعه اهله اهله / حدیث: 1606
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1736
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 245) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 3660، 411، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2656، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 230، 4105، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21080، والدارمي فى (مسنده) برقم: 229، والبزار فى (مسنده) برقم: 2618، 3416، والطبراني فى (الكبير) برقم: 4890، 4891، 4924، 4925، 4821، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 6083، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1600، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 680، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7267»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو أمية هو الطرسوسي، محمد بن إبراهيم بن مسلم. مرّ.
• عمر بن سليمان بن عاصم بن عمر بن الخطاب. ثقة. من السادسة. ويقال: اسمه عمرو (٤).
• عبد الرحمن بن أبان بن عثمان بن عفان ثقة مقل عابد. من السادسة (٤).
• وأبوه أبان، ثقة. من الثالثة (بخ م- ٤).