شعب الایمان — حدیث نمبر 1603
باب: فصل: علم کی فضیلت اور اس کے مرتبے کی بلندی۔
فصل في فضل العلم وشرف مقداره
حدیث نمبر: 1603
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا الشَّاشِيَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ يَاسِينَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ طَالِبٍ يَحْكِي عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ يَحْيَى ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّافِعِيَّ رَحِمَهُ اللَّهُ يَقُولُ : " لَا يَطْلُبُ هَذَا الْعِلْمَ أَحَدٌ بِالتَّمَلُّلِ ، وَعِزِّ النَّفْسِ فَيُفْلِحُ ، وَلَكِنْ مَنْ طَلَبَهُ بِذِلَّةِ النَّفْسِ ، وَضِيقِ الْعَيْشِ ، وَخِدْمَةِ الْعُلَمَاءِ أَفْلَحَ " .ترجمہ
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس علم کو کوئی شخص عیش و آرام اور نفس کی عزت (و ناز) کے ساتھ طلب کرے تو کامیاب نہیں ہوتا، لیکن جو اسے نفس کی عاجزی، تنگیِ معاش اور علماء کی خدمت کے ساتھ طلب کرے وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔“