شعب الایمان — حدیث نمبر 1586

باب: فصل: علم کی فضیلت اور اس کے مرتبے کی بلندی۔

فصل في فضل العلم وشرف مقداره

حدیث نمبر: 1586
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الصَّمَدِ الثَّقَفِيِّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ رَوْحُ بْنُ جُنَاحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَقِيهٌ وَاحِدٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ " .
تَفَرَّدَ بِهِ رَوْحُ بْنُ جُنَاحٍ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک فقیہ شیطان پر ایک ہزار عبادت گزاروں سے زیادہ بھاری ہے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس روایت کو بیان کرنے میں روح بن جناح منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع عشر من شعب الايمان وهو باب في طلب العلم / حدیث: 1586
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1715
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: موضوع، ابن ماجة (222) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (41) ، المشكاة (217) ، ضعيف الجامع (3987) // (سنن الترمذي 2681) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف جدًا, ابن ماجه (222),روح بن جناح: ضعيف اتهمه ابن حبان (تقريب: 1961),انوار الصحيفة ص 265 (سنن الترمذي 2681) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: واهٍ
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: واهٍ (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 232) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2681، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 222، والطبراني فى (الكبير) برقم: 11099، والضياء المقدسي فى (الأحاديث المختارة) برقم: 126، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 129»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2681 | سنن ابن ماجه: 222 | مشكوة المصابيح: 217
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الوليد هو ابن مسلم، أبو العباس، ثقة. مرّ.
• أبو سعد، روح بن جناح الدمشقي. ضعيف، اتهمه ابن حبان. من السابعة (ت ق). قال أبو حاتم: هو أخو مروان، يكتب حديثهما ولا يحتج بهما، وقال النسائي وغيره: ليس بالقوي. وقال ابن حبان: منكر الحديث جدًا. يروي عن الثقات ما إذا سمعها الإنسان الذي ليس بالمتبحر في صناعة الحديث شهد لها بالوضع. راجع "المجروحين" (١/ ٢٩٨)، و"الكامل" (٣/ ١٠٠٤)، "الضعفاء" (٢/ ٥٩ - ٦٠)، "الميزان" (٢/ ٥٧).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2681 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´عبادت پر علم و فقہ کی فضیلت کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ایک فقیہ (عالم) ہزار عبادت کرنے والوں کے مقابلہ میں اکیلا شیطان پر حاوی اور بھاری ہے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب العلم/حدیث: 2681]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں روح بن جناح بہت ہی ضعیف ہے، بلکہ وضع سے متہم ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2681 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 217 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´اہل علم کی فضیلت`
«. . . ‏‏‏‏وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَقِيهٌ وَاحِدٌ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنْ أَلْفِ عَابِدٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْن مَاجَه) . . .»
". . . سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ایک فقیہ یعنی عالم باعمل زیادہ سخت ہے شیطان پر ہزار عابد سے۔" اس حدیث کو ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ: 217]
تحقیق الحدیث:
اس روایت کی سند سخت ضعیف (موضوع) ہے۔
اس کے راوی رَوح بن جَناح الدمشقی کو جمہور محدثین نے ضعیف و مجروح قرار دیا۔
◄ حافظ ابن حبان نے کہا: «منكر الحديث جدا، يروي عن الثقات ما إذا سمعها الإنسان الذى ليس بالمتبحر فى صناعة الحديث شهد لها بالوضع.»
"وہ سخت منکر الحدیث تھا، ثقہ راویوں سے ایسی روایتیں بیان کرتا، جنہیں حدیث میں زیادہ مہارت نہ رکھنے والا انسان بھی سن کر گواہی دیتا کہ یہ موضوع ہیں۔" [المجروحين 1؍300، دوسرا نسخه 1؍374]
◄ ابونعیم اصبہانی نے کہا: "وہ مجاہد (ثقہ تابعی) سے منکر حدیثیں بیان کرتا تھا، وہ کوئی چیز نہیں ہے۔" [كتاب الضعفاء لابي نعيم ص81 ت67]
◄ حاکم نیشاپوری نے کہا: «روي عن مجاهد أحاديث موضوعة.»
"اس نے مجاہد سے موضوع حدیثیں بیان کیں۔" [المدخل الي الصحيح ص137 ت59]
↰ اس شدید جرح اور جمہور کی تجریح سے ثابت ہوا کہ رَوح بن جَناح سخت ضعیف اور مجاہد سے موضوع روایات بیان کرنے والا تھا۔
↰ یاد رہے کہ ضعیف راوی کی روایت بھی موضوع ہو سکتی ہے، بشرطیکہ محدثین کرام اسے موضوع قرار دیں یا وضع کا واضح ثبوت ہو۔ موضوع روایت کے لئے یہ ضروری شرط نہیں کہ اس کا راوی لامحالہ کذاب ہی ہو۔
◄ نیز دیکھئے: [مجموع فتاويٰ ابن تيميه ج1 ص248]، [علل الحديث لابن ابي حاتم 1؍74 ح196]، [سنن ابن ماجه:1333] اور [الضعيفة الالباني ج1۔ ص169 ح4644 وغير ذلك۔]
درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 217 سے ماخوذ ہے۔