شعب الایمان — حدیث نمبر 1575
باب: فصل: علم کی فضیلت اور اس کے مرتبے کی بلندی۔
فصل في فضل العلم وشرف مقداره
حدیث نمبر: 1575
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ السَّقَطِيُّ الْمُعَدِّلُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ صَخْرٍ ، عَنْ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ جَاءَ مَسْجِدِي هَذَا لَمْ يَأْتِ إِلَّا لَخَيْرٍ يَتَعَلَّمُهُ أَوْ يُعَلِّمُهُ فَهُوَ بِمَنْزِلَةِ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَمَنْ جَاءَ لِغَيْرِ ذَلِكَ فَهُوَ بِمَنْزِلَةِ الرَّجُلِ يَنْظُرُ إِلَى مَتَاعِ غَيْرِهِ " وَرُوِي أَيْضًا ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص میری اس مسجد میں آئے اور اس کا آنا صرف کسی بھلائی کے لیے ہو، جسے وہ سیکھے یا سکھائے، تو وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے مرتبے میں ہے، اور جو اس کے علاوہ کسی اور غرض سے آئے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو دوسرے کے سامان کی طرف دیکھتا رہتا ہے۔“
اور یہ حدیث عثمان بن ابی سودہ رحمہ اللہ سے بھی مروی ہے، وہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عمرو عبد الملك بن الحسن بن يوسف السقطي المعدل (م ٣٦٢ هـ) انتخب عليه الدارقطني. وقال أبو نعيم والخطيب: كان ثقة. راجع "تاريخ بغداد" (١٠/ ٤٣٠، ٤٣١)، "الأنساب" (٧/ ١٥٢)، "الإكمال" (٤/ ٤٩٢)، "السير" (١٦/ ١٦٧، ١٦٨).
• حميد بن صخر، يقال: هو حميد بن زياد أبو صخر الخراط، صاحب العباء. وقيل: هما اثنان، صدوق يهم. من السادسة (بخ د ت عس ق) وفرق بينهما ابن عدي وتبعه الذهبي في "الميزان" (١/ ٦١٢، ٦١٣) وقال: ضعفه أحمد، وقال النسائي: ليس بالقوي.
• المقبري هو سعيد بن أبي سعيد. ثقة مرّ.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 227 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´علماء کے فضائل و مناقب اور طلب علم کی ترغیب و تشویق۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص میری اس مسجد میں صرف خیر (علم دین) سیکھنے یا سکھانے کے لیے آئے تو وہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کے درجہ میں ہے، اور جو اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے آئے تو وہ اس شخص کے درجہ میں ہے جس کی نظر دوسروں کی متاع پر لگی ہوتی ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 227]

اردو حاشہ: (1)
مسجد کی تعمیر کا مقصد جہاں اللہ وَحدَہُ لَا شَرِیک کی عبادت ہے، وہیں اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ وہ دین کی نشرواشاعت کا مرکز اور علم سیکھنے سکھانے کا ادارہ ہے۔
مسجد نبوی بھی علم کا ایک عظیم مرکز تھی، جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تعلیم کتاب و حکمت کا فریضہ بھی انجام دیتے تھے اور تربیت و تزکیہ نفس کا بھی، اس لیے جب کوئی مسلمان مسجد میں آتا ہے تو اس کی نیت انہی بلند مقاصد کے حصول کی ہونی چاہیے، تبھی وہ مسجد کے بابرکت ماحول سے صحیح استفادہ کر سکے گا۔
(2)
مسجد میں غیر ضرروی باتیں اور لڑائی جھگڑے مسجد کے ادب کے منافی ہیں، جن سے مسجد کا تقدس متاثر ہوتا ہے چنانچہ ایسی حرکتیں کرنے والا، نہ صرف مسجد کی برکات سے محروم رہتا ہے بلکہ گناہ گار بھی شمار ہوتا ہے۔
(3)
علوم دینیہ کا سلسلہ درس و تدریس بھی ایک قسم کا جہاد ہے کیونکہ قتال فی سبیل اللہ کا مقصد لوگوں کو کفر کی گمراہی سے نکال کر اسلام کے نور سے مستفید کرنا ہے۔
چنانچہ اگر علم و تعلیم کے مراکز موجود نہیں ہوں گے تو غیر مسلموں اور نو مسلموں کو اسلام کی تعلیم دینا مشکل ہو جائے گا اور جہاد کا اصل مقصد ہی فوت ہو جائے گا۔
(4)
جو شخص مسجد میں نہ عبادت و ذکر الہی کے لیے آیا، نہ علم سیکھنے سکھانے کے لیے، اس نے کچھ بھی حاصل نہیں کیا، جس طرح کوئی شخص بازار میں جا کر نہ کچھ خریدتا ہے، نہ بیچتا ہے، اسے کوئی دنیوی منافع حاصل نہیں ہوتا، بازار میں جو سامان پڑا ہے وہ اس کا نہیں، محض اسے دیکھ لینے سے اس کی کوئی ضرورت پوری نہیں ہوتی۔
وہ بازار سے کوئی بھی دنیوی فائدہ حاصل کیے بغیر لوٹ آتا ہے۔
اسی طرح مسجد میں بے مقصد جا کر بیٹھ رہنے والا آدمی دینی فوائد سے محروم رہتا ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 227 سے ماخوذ ہے۔