شعب الایمان — حدیث نمبر 1571
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سترہویں شاخ: علم طلب کرنے کا باب۔
السابع عشر من شعب الإيمان وهو باب في طلب العلم
حدیث نمبر: 1571
قَالَ : وَحَدَّثَنَا الْغَلَابِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلٍ الْمَدَائِنِيُّ ، قَالَ : قَالَ سُفْيَانُ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ . فَقَالَ : يَا أَبَا مُحَمَّدٍ! الْعِلْمُ أَفْضَلُ أَوِ الْعَمَلُ ؟ قَالَ : " الْعِلْمُ ، أَمَا تَسْمَعُ قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ ) . فَبَدَأَ بِالْعِلْمِ قَبْلَ الْعَمَلِ " .ترجمہ
سفیان رحمہ اللہ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ ”اے ابو محمد! علم افضل ہے یا عمل؟“ انہوں نے فرمایا: ”علم۔ کیا تم اللہ عزوجل کا یہ فرمان نہیں سنتے: ﴿پس جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہ کی معافی مانگو﴾ تو اللہ تعالیٰ نے عمل سے پہلے علم سے آغاز فرمایا۔“