شعب الایمان — حدیث نمبر 1510
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سولہویں شاخ: آدمی کا اپنے دین کے بارے میں اس قدر حریص ہونے کا باب کہ آگ میں ڈالا جانا اسے کفر سے زیادہ محبوب ہو۔
السادس عشر من شعب الإيمان باب في شح المرء بدينه حتى يكون القذف في النار أحب إليه من الكفر
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّفَّارِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ فَذَكَرْتُ بِلَالًا فَقَالَ : كَانَ شَحِيحًا عَلَى دِينِهِ ، وَكَانَ يُعَذَّبُ فِي اللَّهِ ، وَكَانَ يُعَذَّبُ عَلَى دِينِهِ ، فَإِذَا أَرَادَ الْمُشْرِكُونَ أَنْ يُقَارِبَهُمْ ، قَالَ : " اللَّهَ اللَّهَ " .عطاء خراسانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سعید بن مسیب رحمہ اللہ کے پاس تھا، میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: ”وہ اپنے دین کے معاملے میں بہت حریص (یعنی نہایت پختہ اور سخت) تھے، اللہ کی راہ میں انہیں عذاب دیا جاتا تھا، ان کے دین کی وجہ سے انہیں اذیت دی جاتی تھی، پھر جب مشرکین یہ چاہتے کہ وہ ان کی بات کے کچھ قریب آ جائیں تو وہ کہتے: «اللَّهَ اللَّهَ» ”اللہ، اللہ۔“