شعب الایمان — حدیث نمبر 1483
باب: جب بھی آپ ﷺ کا ذکر ہو آپ پر درود و سلام بھیجنا۔
الصلاة والتسليم عليه كلما جرى ذكره
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الزَّاهِدُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُعْشُمٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي سَهْلٍ عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ الصَّلَاةُ عَلَى أَحَدٍ إِلَّا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
قَالَ سُفْيَانُ : " تُكْرَهُ الصَّلَاةُ عَلَى غَيْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " هَكَذَا رُوِيَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَكَذَا قَالَهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، وَإِنَّمَا أَرَادَ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - إِنْ كَانَ ذَلِكَ عَلَى وَجْهِ التَّعْظِيمِ وَالتَّكْرِيمِ عِنْدَ ذِكْرِهِ ، تَحِيَّةً لَهُ فَإِنَّمَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاصَّةً . فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ عَلَى وَجْهِ الدُّعَاءِ وَالتَّبْرِيكِ فَإِنَّ ذَلِكَ جَائِزٌ لِغَيْرِهِ " .
وَرُوِّينَا عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، أَنَّ أَبَاهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ : " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”نبی ﷺ کے سوا کسی اور پر صلاۃ بھیجنا کسی کے لیے مناسب نہیں۔“
سفیان رحمہ اللہ نے کہا: ”نبی ﷺ کے علاوہ کسی اور پر صلاۃ بھیجنا مکروہ سمجھا جاتا ہے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے اور سفیان ثوری رحمہ اللہ نے بھی یہی کہا ہے۔ ان کی مراد، واللہ اعلم، یہ ہے کہ اگر صلاۃ بھیجنا نبی ﷺ کے ذکر کے وقت تعظیم و تکریم اور آپ کو سلامِ تحیت پیش کرنے کے طور پر ہو تو یہ خاص نبی ﷺ ہی کا حق ہے۔ اور اگر دعا اور برکت کی طلب کے طور پر ہو تو آپ ﷺ کے علاوہ دوسرے کے لیے جائز ہے۔“
اور ہم نے سیدنا ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ان کے والد اپنا صدقہ لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى» ”اے اللہ! آلِ ابی اوفیٰ پر صلاۃ (رحمت) نازل فرما۔“
• أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن حاتم الزاهد، لم أجد له ترجمة.
• محمد بن جُعشم- لم أعرفه. وفي (ن) "محمد بن جشعم".
• أبو سهل عثمان بن حكيم بن عباد بن حنيف المدني ثقة. من الخامسة (خت م- ٤).