شعب الایمان — حدیث نمبر 1477
باب: جب بھی آپ ﷺ کا ذکر ہو آپ پر درود و سلام بھیجنا۔
الصلاة والتسليم عليه كلما جرى ذكره
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنِ الطُّفَيْلِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَمْ أَجْعَلُ لَكَ مِنْ صَلَاتِي ؟ قَالَ : " مَا شِئْتَ " . قَالَ : الثُّلُثُ ؟ قَالَ : " مَا شِئْتَ ، وَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ أَفْضَلُ " . قَالَ : النِّصْفُ ؟ قَالَ : " مَا شِئْتَ ، وَإِنْ زِدْتَ فَهُوَ أَفْضَلُ . قَالَ : فَكُلُّهَا قَالَ : " إِذًا يَكْفِيكَ اللَّهُ هَمَّكَ ، وَيَغْفِرُ لَكَ ذَنْبَكَ " .سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ سے عرض کیا: ”میں اپنی (دعا کے لیے مخصوص) نماز میں سے کتنا وقت آپ ﷺ پر درود کے لیے مقرر کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”ایک تہائی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو، اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”آدھا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو، اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”تو پھر سارا ہی (آپ ﷺ کے لیے کر دوں)؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تب تو اللہ تمہارے تمام غموں اور فکروں کے لیے کافی ہو جائے گا اور تمہارا گناہ بخش دے گا۔“
• أبو حذيفة هو موسى بن مسعود النهدي. صدوق. سئ الحفظ. مرّ.
• عبد الله بن محمد بن عقيل الهاشمي، صدوق. في حديثه لين. مرّ أيضًا.