شعب الایمان — حدیث نمبر 1463
باب: جب بھی آپ ﷺ کا ذکر ہو آپ پر درود و سلام بھیجنا۔
الصلاة والتسليم عليه كلما جرى ذكره
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْقَطَوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَيْسَانَ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، فَذَكَرَهُ .
وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَثْمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ . وَلَمْ يَقُلْ : عَنْ أَبِيهِ .ہمیں یہ روایت ابو سعد مالینی نے خبر دی، انہیں ابو احمد بن عدی الحافظ نے خبر دی، انہیں ابن منیع نے بیان کیا، انہیں ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، انہیں خالد بن مخلد قطوانی نے بیان کیا، انہیں موسیٰ بن یعقوب زمعی نے بیان کیا، انہیں عبداللہ بن کیسان نے خبر دی، انہیں عبداللہ بن شداد بن ہاد نے خبر دی، پھر انہوں نے اسی حدیث کا ذکر کیا۔
اور اسے محمد بن عثمہ نے عبداللہ بن کیسان سے، انہوں نے عبداللہ بن شداد سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور انہوں نے ”اپنے والد سے“ نہیں کہا۔
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قیامت کے دن مجھ سے لوگوں میں سب سے زیادہ قریب ۱؎ وہ ہو گا جو مجھ پر سب سے زیادہ صلاۃ (درود) بھیجے گا۔" [سنن ترمذي/أبواب الوتر/حدیث: 484]
1؎:
سب سے زیادہ قریب اور نزدیک ہونے کا مطلب ہے: میری شفاعت کا سب سے زیادہ حقدار ہے۔
2؎:
یعنی اپنی رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
نوٹ:
(سند میں موسیٰ بن یعقوب صدوق لیکن سیٔ الحفظ راوی ہیں، اور محمد بن خالد بھی صدوق ہیں لیکن روایت میں خطا کرتے ہیں) (التقریب)
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ قیامت کے روز سب سے زیادہ میرے قریب وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر زیادہ درود پڑھنے والے ہوں گے۔ " (ترمذی) ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1346»
«أخرجه الترمذي، الصلاة، باب ما جاء في فضل الصلاة علي النبي صلي الله عليه وسلم، حديث:484، وابن حبان (الموارد)، حديث:2389.»
تشریح: 1. قیامت کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت اور قرب کا ذریعہ آپ پر کثرت سے دردو شریف پڑھنا ہے۔
2.اس حدیث سے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے استدلال کیا ہے کہ اس میں حضرات محدثین رحمہم اللہ کی عظمت اور شان واضح ہوتی ہے کہ جو بولتے اور لکھتے وقت‘ دن رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھتے ہیں۔
3. درود کے مختلف الفاظ احادیث میں منقول ہیں۔
سب سے افضل‘ درود ابراہیمی ہے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے۔
اس کی مزید تفصیل جلاء الأفھام اور القول البدیع میں موجود ہے۔