شعب الایمان — حدیث نمبر 1457
باب: جب بھی آپ ﷺ کا ذکر ہو آپ پر درود و سلام بھیجنا۔
الصلاة والتسليم عليه كلما جرى ذكره
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ مَا صَلَّى عَلَيَّ ، فَلْيُقْلِلْ عَبْدٌ مِنْ ذَلِكَ أَوْ لِيُكْثِرْ "
هَكَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ ، عَنْ شُعْبَةَ .
وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ " مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهَ بِهَا عَشْرًا فَلْيُكْثِرْ عَلَيَّ عَبْدٌ مِنَ الصَّلَاةِ أَوْ لِيُقَلِّلْ " .سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص مجھ پر درود بھیجتا ہے، فرشتے اس پر اس وقت تک رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا رہے، اب بندہ چاہے اسے کم کرے یا زیادہ۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: اسے اسی طرح ایک جماعت نے شعبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور اسے یزید بن ہارون رحمہ اللہ نے شعبہ رحمہ اللہ سے اسی سند کے ساتھ نبی ﷺ سے روایت کیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، لہٰذا بندہ مجھ پر چاہے زیادہ درود بھیجے یا کم۔“
• عثمان بن عامر هو ابن فارس العبدي، ثقة، مرّ. وفي الأصل: "عبد الرحمن بن عمر" خطأ.
• عاصم بن عبيد الله بن عاصم بن عمر بن الخطاب العدوي (م ١٣٢ هـ) ضعيف. من الرابعة (عخ د ت سي ق).
• وعبد الله بن عمر هو العمري ضعيف. وقال المنذري: هذا الحديث حسن في المتابعات (الترغيب ٢/ ٢٨٠). وحسنه الألباني أيضًا.