شعب الایمان — حدیث نمبر 1436
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پندرہویں شاخ: نبی ﷺ کی تعظیم، اجلال اور توقیر کا باب۔
الخامس عشر من شعب الإيمان وهو باب في تعظيم النبي صلى الله عليه وسلم وإجلاله وتوقيره صلى الله عليه وسلم
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحُرْفِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، قَالَ : أَتَيْتِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ عِنْدَهُ ، كَأَنَّ عَلَى رُءُوسِهِمِ الطَّيْرُ . فَقَالَ : " أَيُّهَا النَّاسُ ، تَدَاوَوْا ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَأَنْزِلَ لَهُ دَوَاءً " .
وَزَادَ غَيْرُهُ " إِلَّا الْهَرَمَ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ النَّاسُ ؟ قَالَ : " خُلُقٌ حُسْنٌ " .سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ ﷺ کے صحابہ آپ ﷺ کے پاس (اس طرح خاموش) بیٹھے تھے گویا ان کے سروں پر پرندے ہوں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگو! علاج کیا کرو، کیونکہ اللہ عزوجل نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کی دوا بھی اتاری ہے۔“
اور ان کے علاوہ دوسرے راوی نے یہ اضافہ کیا: ”سوائے بڑھاپے کے۔“ (اور کہا:) عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! لوگوں کو جو کچھ دیا گیا اس میں سب سے بہتر چیز کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اچھے اخلاق۔“