شعب الایمان — حدیث نمبر 1433

باب: ایمان کی شاخوں میں سے پندرہویں شاخ: نبی ﷺ کی تعظیم، اجلال اور توقیر کا باب۔

الخامس عشر من شعب الإيمان وهو باب في تعظيم النبي صلى الله عليه وسلم وإجلاله وتوقيره صلى الله عليه وسلم

حدیث نمبر: 1433
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَنَاحُ بْنُ نَذِيرٍ الْقَاضِي بِالْكُوفَةِ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، وَعُثْمَانُ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي الْأُسَارَى وَذَكَرَ قَوْلَ عُمَرَ فِي قَتْلِهِمْ - فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِلَّا سُهَيْلَ بْنَ بَيْضَاءَ فَإِنِّي سَمِعْتُهُ يَذْكُرُ الْإِسْلَامَ ، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَا رَأَيْتُنِي فِي يَوْمِ بَدْرٍ أَخْوَفَ أَنْ يَقَعَ عَلَيَّ حِجَارَةٌ مِنَ السَّمَاءِ مِنِّي ذَلِكَ الْيَوْمِ حَتَّى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِلَّا سُهَيْلَ بْنَ بَيْضَاءَ " .
وَذَكَرَ حَدِيثَ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيِّ ، وَهُوَ فِيمَا :
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب غزوۂ بدر کا دن تھا — پھر راوی نے قیدیوں سے متعلق حدیث ذکر کی اور ان کے قتل کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی رائے کا ذکر کیا — تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! سہیل بن بیضاء کو چھوڑ دیجیے، کیونکہ میں نے اسے اسلام کا ذکر کرتے سنا ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ خاموش رہے۔ میں نے بدر کے دن اپنے آپ کو اس دن سے زیادہ کبھی اس بات سے خوفزدہ نہیں پایا کہ مجھ پر آسمان سے پتھر گر پڑیں، یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سوائے سہیل بن بیضاء کے۔“
اور (امام حلیمی رحمہ اللہ نے) عروہ بن مسعود ثقفی کی حدیث ذکر کی، اور وہ اس روایت میں ہے جو (آگے آ رہی ہے):

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم النبي صلى الله عليه وسلم واجلاله وتوقيره صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1433
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1524
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف مضى (1767) // (288 / 1783) // (سنن الترمذي 3084) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, انظر الحديث السابق (1714),انوار الصحيفة ص 280 (سنن الترمذي 3084) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات إلا أن أبا عبيدة لم يسمع من أبيه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات إلا أن أبا عبيدة لم يسمع من أبيه (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 103) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 3084، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3625، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 4360، والطبراني فى (الكبير) برقم: 10258»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1714 | سنن ترمذي: 3084
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو بكر وعثمان هما ابنا أبي شبة. وقد أخرجه أبو بكر بن أبي شيبة في "مصنفه" (١٤/ ٣٧٠ - ٣٧٢) عن أبي معاوية، عن الأعمش مطولًا.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3084 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ الانفال سے بعض آیات کی تفسیر​۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب بدر کی لڑائی ہوئی اور قیدی پکڑ کر لائے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قیدیوں کے بارے میں تم لوگ کیا کہتے ہو؟ پھر راوی نے حدیث میں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مشوروں کا طویل قصہ بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بغیر فدیہ کے کسی کو نہ چھوڑا جائے، یا اس کی گردن اڑا دی جائے۔‏‏‏‏" عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ کے رسول! سہیل بن بیضاء کو چھوڑ کر، اس لیے کہ میں نے انہیں اسلام کی باتیں کرتے ہوئے سنا ہے، (مجھے توقع ہے کہ وہ ایمان لے آئیں گے) یہ سن ک۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3084]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
آپﷺ کی خاموشی میرے لیے پریشانی کا باعث تھی کہ کہیں میری بات آپﷺ کو ناگوار نہ لگی ہو۔

2؎: (کسی نبی کے لیے یہ مناسب اورسزا وارنہیں ہے کہ اس کے پاس قیدی ہوں جب تک کہ وہ پورے طورپر خوں ریزی نہ کر لے(ا لأنفال: 67)

نوٹ:
(سند میں ابوعبیدہ کا اپنے باپ سے سماع نہیں ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3084 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1714 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´جنگ میں مشورہ کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب بدر کے دن قیدیوں کو لایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ان کے بارے میں تم لوگ کیا کہتے ہو "، پھر راوی نے اس حدیث میں ایک طویل قصہ بیان کیا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1714]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
قصہ (اختصار کے ساتھ) یہ ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بدر کے قیدیوں کی بابت نبی اکرمﷺ نے اپنے اصحاب سے مشورہ لیا، ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رائے تھی کہ ان کے ساتھ نرم دلی برتی جائے اور ان سے فدیہ لے کر انہیں چھوڑدیا جائے، عمر نے کہا: یہ آپ کی تکذیب کرنے والے لوگ ہیں، انہیں معاف کرنا صحیح نہیں ہے، بلکہ آپ حکم دیں کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے قریبی ساتھی کا سرقلم کرے، جب کہ بعض کی رائے تھی کہ سو کھی لکڑیوں کے انبار میں سب کو ڈال کر جلادیا جائے، نبی اکرمﷺ سب کی باتیں سن کر خاموش رہے، اندر گئے پھر باہر آکر فرمایا: اللہ تعالیٰ بعض دلوں کو دودھ کی طرح نرم کر دیتا ہے جب کہ بعض کو پتھر کی طرح سخت کردیتاہے، ابوبکر کی مثال ابراہیم وعیسیٰ سے دی، عمر کی نوح سے اور عبداللہ بن رواحہ کی موسیٰ علیہ السلام سے، پھر آپ نے ابوبکر کی رائے پسند کی اور فدیہ لے کر سب کو چھوڑ دیا، دوسرے دن جب عمر آئے تو رسول اللہ ﷺ اور ابوبکر کو روتا دیکھ کر عرض کیا، اللہ کے رسولﷺ! رونے کا کیا سبب ہے؟ اگر مجھے معلوم ہو جاتا تو میں بھی شامل ہوجاتا، یا روہانسی صورت بنا لیتا، آپ ﷺ نے فرمایا: بدر کے قیدیوں سے فدیہ قبول کرنے کے سبب تمہارے ساتھیوں پر جو عذاب آنے والا تھا اور اس درخت سے قریب ہوگیا تھا اس کے سبب رو رہا ہوں، پھر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ﴿مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَن يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُثْخِنَ فِي الأَرْضِ﴾ (الأنفال: 67).
2؎:
اس حدیث سے معلوم ہواکہ اسلام میں مشورہ کی کافی اہمیت ہے، اگر مسلمانوں کے سارے کام باہمی مشورہ سے انجام دیئے جائیں تو ان میں کافی خیر و برکت ہوگی، اور رب العالمین کی طرف سے ان کاموں کے لیے آسانیاں فراہم ہوں گی اور اس کی مدد شامل حال ہوگی۔

نوٹ:
(ابوعبیدہ کا اپنے باپ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1714 سے ماخوذ ہے۔