شعب الایمان — حدیث نمبر 1424

باب: فصل: نبوت میں ہمارے نبی ﷺ کے مراتب۔

فصل في مراتب نبينا صلى الله عليه وسلم في النبوة

حدیث نمبر: 1424
حَدَّثَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ النَّسَوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ أَبِي رَايِطَةَ الْكُوفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي ، لَا تَتَّخِذُوهُمْ غَرَضًا مِنْ بَعْدِي ، مَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ ، وَمَنْ آذَاهُمْ فَقَدْ آذَانِي ، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ ، وَمَنْ آذَى اللَّهَ يُوشِكُ أَنْ يَأْخُذَهُ " .
وَقَدْ ذَكَرْنَا شَوَاهِدَهُ فِي " كِتَابِ الْفَضَائِلِ " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے صحابہ کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو! میرے بعد انہیں (طعن و تنقید کا) نشانہ نہ بنانا، جس نے ان سے محبت کی تو اس نے میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا تو اس نے مجھ سے بغض کی بنا پر ان سے بغض رکھا، اور جس نے انہیں اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی، اور جس نے مجھے اذیت دی اس نے اللہ کو اذیت دی، اور جس نے اللہ کو اذیت دی تو قریب ہے کہ اللہ اسے پکڑ لے۔“
(مصنف کہتے ہیں:) ہم نے اس کے شواہد ”کتاب الفضائل“ میں ذکر کر دیے ہیں۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع عشر من شعب الايمان وهو باب في حب النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 1424
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1511
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف تخريج الطحاوية (471) // (673) //، الضعيفة (2901) // ضعيف الجامع الصغير (1160) // (سنن الترمذي 3862) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, عبد الرحمن بن زياد: اختلفوا في اسمه ولم يوثقه غير ابن حبان فهو مجهول الحال ولم يثبت عن الترمذي بأنه قال في حديثه: ’’حسن‘‘ ! وقال البخاري: فيه نظر (التاريخ الكبير 5/ 131 ت 389),انوار الصحيفة ص 313 (سنن الترمذي 3862) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 93) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 3862، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16361، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7256، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 8572»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3862
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• علي بن سعيد بن جرير النسائي، أبو الحسن (م ٢٥٦ هـ) صدوق، صاحب حديث. من الحادية عشرة (س فق).
• عَبيدة (بفتح أوله) ابن أبي رايطة (بتحتانية) المجاشعى، الكوفي صدوق. من الثامنة أيضًا.
• عبد الرحمن بن زياد، وقيل عبد الله بن عبد الرحمن، أو بالعكس وقيل عبد الملك بن عبد الرحمن. مقبول. من الرابعة (هـ). قال الغلابي عن يحيى بن معين: لا أعرفه.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3862 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´صحابہ کی شان میں گستاخی اور بےادبی کرنے والوں کا بیان`
عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو، میرے صحابہ کے معاملہ میں، اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو، میرے صحابہ کے معاملہ میں، اور میرے بعد انہیں ہدف ملامت نہ بنانا، جو ان سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کرنے کی وجہ سے ان سے محبت کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا، جس نے انہیں ایذاء پہنچائی اس نے مجھے ایذا پہنچائی اور جس نے مجھے ایذا پہنچائی اس نے اللہ کو ایذا دی، اور جس نے اللہ کو ایذا دی تو قریب ہے کہ وہ اسے اپنی گرفت میں لے لے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3862]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں عبد الرحمن بن زیاد مجہول راوی ہے، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: الضعیفة رقم:2901)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3862 سے ماخوذ ہے۔