شعب الایمان — حدیث نمبر 1408
باب: فصل: نبوت میں ہمارے نبی ﷺ کے مراتب۔
فصل في مراتب نبينا صلى الله عليه وسلم في النبوة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْهَاشِمِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِ الْبَصْرَةِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا لَهُ دَعْوَةٌ تَنَجَّزَهَا فِي الدُّنْيَا ، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَأَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ وَلَا فَخْرَ ، وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ وَلَا فَخْرَ ، وَبِيَدِي لِوَاءُ الْحَمْدِ ، وَآدَمُ وَمَنْ دُونَهُ تَحْتَ لِوَائِي وَلَا فَخْرَ " وَذَكَرَ حَدِيثَ الشَّفَاعَةِ بِطُولِهِ .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں — ابو نضرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بصرہ کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نبی کی ایک (مقبول) دعا تھی جسے اس نے دنیا ہی میں پورا کروا لیا، اور میں نے اپنی دعا کو قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لیے چھپا رکھا ہے۔ اور میں اولادِ آدم کا سردار ہوں اور اس میں کوئی فخر نہیں، اور سب سے پہلا شخص ہوں جس سے زمین پھٹے گی (یعنی جسے قبر سے اٹھایا جائے گا) اور اس میں کوئی فخر نہیں، اور میرے ہاتھ میں حمد کا جھنڈا ہوگا، اور آدم علیہ السلام اور ان کے علاوہ سب میرے جھنڈے تلے ہوں گے اور اس میں کوئی فخر نہیں۔“ پھر راوی نے شفاعت کی پوری حدیث بیان کی۔
• علي بن زيد هو ابن جدعان. ضعيف.