حدیث نمبر: 140
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّهَّانُ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ بِلَالٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، عَنِ الْكَلْبِيِّ فَذَكَرَهُ .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى : " وَأَمَّا قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ وَخَلَقَ الْجَانَّ مِنْ مَارِجٍ مِنْ نَارٍ ) فَإِنَّمَا هُوَ بَيَانُ مَا رَكَّبَهُ مِنْ خَلْقٍ مُتَقَدِّمٍ ، فَلَمْ تَدْخُلِ الْمَلَائِكَةُ فِي ذَلِكَ ؛ لِأَنَّهُمْ مُخْتَرَعُونَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : لَهُمْ " كُونُوا " . فَكَانُوا كَمَا قَالَ : لِلْأَصْلِ الَّذِي مِنْهُ خَلْقُ الْجِنِّ ، وَالْأَصْلُ الَّذِي خَلَقَ مِنْهُ الْإِنْسَ هُوَ : التُّرَابُ ، وَالْمَاءُ وَالنَّارُ وَالْهَوَاءُ : " كُنْ " فَكَانَ ، فَكَانَتِ الْمَلَائِكَةُ فِي الِاخْتِرَاعِ كَأُصُولِ الْجِنِّ ، وَالْإِنْسِ لَا كَأَعْيَانِهِمْ ، فَلِذَلِكَ لَمْ يُذْكَرُوا مَعَهُمْ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى : " وَأَبَيْنُ مِنْ هَذَا كُلِّهِ فِي أَنَّ الْمَلَائِكَةَ صِنْفٌ غَيْرَ الْجِنِّ حَدِيثُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا " وَذَلِكَ فِيمَا :
ترجمہ

محمد بن مروان نے کلبی سے روایت کیا، پھر انہوں نے اسے ذکر کیا۔
امام حلیمی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”اللہ عزوجل کا یہ فرمان ﴿اس نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجنے والی خشک مٹی سے پیدا کیا، اور جنوں کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا﴾ دراصل اس بات کا بیان ہے کہ ان کی ترکیب پہلے سے موجود مادے سے ہوئی۔ فرشتے اس میں داخل نہیں، کیونکہ وہ بغیر سابقہ مادے کے ایجاد کیے گئے ہیں۔ اللہ عزوجل نے ان سے فرمایا: ‘ہو جاؤ’ تو وہ ویسے ہی ہو گئے جیسے فرمایا تھا۔ جبکہ اس اصل کو جس سے جنوں کی تخلیق ہوئی، اور اس اصل کو جس سے انسان کی تخلیق ہوئی، یعنی مٹی، پانی، آگ اور ہوا کو، فرمایا: ‘ہو جا’ تو وہ ہو گئی۔ چنانچہ ایجاد کے اعتبار سے فرشتے جنوں اور انسانوں کی اصلوں کی مانند ہیں، ان کی ذوات کی مانند نہیں، اسی لیے ان کے ساتھ ان کا ذکر نہیں کیا گیا۔ واللہ اعلم۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”فرشتوں کے جنوں سے الگ جنس ہونے پر ان سب سے زیادہ واضح دلیل سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے۔“ اور وہ (حدیث) یہ ہے جو:

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث من شعب الايمان ، وهو باب في الايمان بالملائكة / حدیث: 140
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 142
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 300) . »
«أخرجه ْ الطبري فى (تفسيره) 23/ 108»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عبد الرحمن الدهان هو محمد بن عبد الرحمن بن محبوب. مرت ترجمته.