شعب الایمان — حدیث نمبر 1348
باب: فصل: رسول اللہ ﷺ کی خِلقت (صورت) اور اخلاق۔
فصل في خلق رسول الله صلى الله عليه وسلم وخلقه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا جَدِّي أَبُو عَمْرٍو إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُجَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارِ بْنِ عَطِيَّةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو زُنَيْجٌ ، حَدَّثَنَا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ زَائِدَةَ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ، وَقُبِضَ أَبُو بَكْرٍ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ، وَقُبِضَ عُمَرُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ زُنَيْجٍ .
وَكَذَا قَالَ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَأَبُو جَمْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي رِوَايَتِهِمَا : أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشَرَةَ سَنَةً
وَقَالَ عَمَّارُ بْنُ أَبِي عَمَّارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : خَمْسَ عَشَرَةَ سَنَةً ، وَرِوَايَةُ أَبِي جَمْرَةَ وَعَمْرٍو أَوْلَى أَنْ تَكُونَ مَحْفُوظَةً .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ ﷺ تریسٹھ برس کے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو وہ بھی تریسٹھ برس کے تھے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو وہ بھی تریسٹھ برس کے تھے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں زنیج سے روایت کیا ہے۔
اور اسی طرح امام زہری رحمہ اللہ نے عروہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا ہے، اور عمرو بن دینار رحمہ اللہ اور ابو جمرہ رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کیا ہے، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان دونوں کی روایت میں کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے مکہ میں تیرہ سال قیام فرمایا۔“
اور عمار بن ابی عمار رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے (یوں) بیان کیا: ”پندرہ سال“، جبکہ ابو جمرہ اور عمرو رحمہما اللہ کی روایت اس بات کی زیادہ حق دار ہے کہ وہ محفوظ ہو۔
• محمد بن عمار بن عطية السكري الرازي ذكره ابن أبي حاتم في "الجرح والتعديل" (٨/ ٤٣) ولم يبين حاله.
• محمد بن عمرو بن بكر الرازي، أبو غسان، زُنيج (م ٢٤١ هـ) ثقة. من العاشرة (م دق) وفي (ن) "محمد بن عمرو بن زُنيج" خطأ.
• حكام هو ابن سلم الرازي. مرّ.
• عثمان بن زائدة، القرئ، أبو محمد، الكوفي العابد. ثقة، زاهد. من التاسعة (م).
• الزبير بن عدي، الهمداني، أبو عبد الله الكوفي (م ١٣١ هـ) ثقة. من الخامسة (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
انا للہ وإنا إليه راجعون، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اس عنوان کی یہاں کوئی ضرورت نہ تھی بلکہ اس مقام کتاب المغازی کے آخر میں ہے جیسا کہ امام بخاری ؒ نے مستقل ایک عنوان: 86 اس کے متعلق قائم کیا ہے۔
یہاں آپ کے اسمائے گرامی اور آپ کی صفات بیان کرنا مقصود تھا اور اہل کتاب کے ہاں آپ کی جملہ صفات میں سے یہ بھی مشہور تھا کہ آخر الزمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمرتریسٹھ برس ہوگی۔
اسی مناسبت سے امام بخاری ؒ نے اس عنوان اور اس کے تحت مذکورہ حدیث کو ذکر کیا ہے۔
وفات سے متعلقہ دیگر مباحث ہم آئندہ بیان کریں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔