شعب الایمان — حدیث نمبر 1293
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ قَالَ : إِنَّ سَلْمَانَ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ الْتَقَيَا ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ : " إِنْ لَقِيتَ رَبَّكَ قَبْلِي ، فَأَخْبِرْنِي مَاذَا لَقِيتَ مِنْهُ ؟ " ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ : أَيَلْقَى الْأَحْيَاءُ الْأَمْوَاتَ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، أَمَّا الْمُؤْمِنُونَ فَإِنَّ أَرْوَاحَهُمْ فِي الْجَنَّةِ ، وَهِيَ تَذْهَبُ حَيْثُ شَاءَتْ " ، قَالَ : فَتُوِفِّيَ أَحَدُهُمَا قَبْلَ صَاحِبِهِ فَلَقِيَهُ الْحَيُّ فِي الْمَنَامِ فَكَأَنَّهُ سَأَلَهُ فَقَالَ الْمَيِّتُ : " تَوَكَّلْ وَأَبْشِرْ فَلَمْ أَرَ مِثْلَ التَّوَكُّلِ قَطُّ " .سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی ملاقات ہوئی تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ”اگر تم مجھ سے پہلے اپنے رب سے جا ملو تو مجھے بتانا کہ تمہیں اس کے ہاں کیا کچھ پیش آیا؟“ تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ”کیا زندہ لوگ مردوں سے مل سکتے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، مومنوں کی روحیں جنت میں ہوتی ہیں اور وہ جہاں چاہتی ہیں جاتی ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: پھر ان میں سے ایک کا دوسرے سے پہلے انتقال ہو گیا، تو زندہ رہنے والے نے اسے خواب میں دیکھا، گویا اس نے اس سے (حال) پوچھا، تو فوت شدہ نے کہا: ”توکل کرو اور خوش ہو جاؤ، میں نے توکل جیسی کوئی چیز ہرگز نہیں دیکھی۔“