شعب الایمان — حدیث نمبر 1286
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
حدیث نمبر: 1286
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُلَيْمَانَ الزَّاهِدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ بْنُ الْحُسَيْنِ الصُّوفِيُّ بِالرِّيِّ مِنْ حِفْظِهِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ سُوَيْدٍ أَبِي الْمُعَلَّى ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، طَوَائِرُ ثَلَاثٌ فَأَكَلَ طَيْرًا وَاسْتَخَبْأَ خَادِمُهُ طَيْرَيْنِ فَرَدَّ عَلَيْهِ مِنَ الْغَدِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَمْ أَنْهَكِ أَنْ تَرْفَعِي شَيْئًا لِغَدٍ إِنَّ اللَّهَ يَأْتِي بِرِزْقِ كُلِّ غَدٍ " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں تین پرندے ہدیہ کیے گئے، آپ ﷺ نے ایک پرندہ کھا لیا اور آپ ﷺ کی خادمہ نے دو پرندے بچا کر رکھ لیے، پھر اگلے دن اسے آپ ﷺ کے سامنے لا رکھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں نے تمہیں منع نہیں کیا تھا کہ کوئی چیز کل کے لیے اٹھا کر رکھو؟ بے شک اللہ تعالیٰ ہر آنے والے کل کا رزق خود لے آتا ہے۔“