شعب الایمان — حدیث نمبر 1267
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
أَنْشَدَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَنْشَدَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْفَقِيهُ ، قَالَ : أَنْشَدَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرَفَةَ النَّحْوِيُّ :
رَضِيتُ بِمَا قَسَمَ اللَّهُ لِي وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَى خَالِقِي فَقَدْ أَحْسَنَ اللَّهُ فِيمَا مَضَى
وَيُحْسِنُ إِنْ شَاءَ فِيمَا بَقِيابراہیم بن محمد بن عرفہ نحوی رحمہ اللہ کے اشعار: «رَضِيتُ بِمَا قَسَمَ اللَّهُ لِي وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَى خَالِقِي فَقَدْ أَحْسَنَ اللَّهُ فِيمَا مَضَى»
«وَيُحْسِنُ إِنْ شَاءَ فِيمَا بَقِي»
”جو کچھ اللہ نے میرے لیے تقسیم فرمایا میں اس پر راضی ہوں، اور میں نے اپنا معاملہ اپنے خالق کے سپرد کر دیا ہے، چنانچہ اللہ نے گزرے ہوئے زمانے میں بہت اچھا سلوک کیا اور اگر چاہے گا تو باقی ماندہ زمانے میں بھی اچھا سلوک فرمائے گا۔“