شعب الایمان — حدیث نمبر 1234

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔

الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء

حدیث نمبر: 1234
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَطَرٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَرْدَعِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا يَعْقُوبَ النَّهْرَجُورِيَّ ، يَقُولُ : " التَّوَكُّلُ عَلَى كَمَالِ الْحَقِيقَةِ وَقَعَ لِإِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ الرَّحْمَنِ فِي تِلْكَ الْحَالِ الَّتِي قَالَ لِجِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ : أَمَّا إِلَيْكَ فَلَا ؛ لِأَنَّهُ غَابَتْ نَفْسُهُ بِاللَّهِ ، فَلَمْ يَرَ مَعَ اللَّهِ غَيْرَ اللَّهِ ، وَكَانَ ذَهَابُهُ بِاللَّهِ مِنَ اللَّهِ إِلَى اللَّهِ بِلَا وَاسِطَةٍ ، وَهُوَ مِنْ عَلَامَاتِ التَّوْحِيدِ وَإِظْهَارِ الْقُدْرَةِ لِنَبِيِّهِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ " .
ترجمہ

ابو یعقوب نہرجوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”کمالِ حقیقت پر مبنی توکل سیدنا ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام کو اس حالت میں حاصل ہوا جب انہوں نے جبریل علیہ السلام سے کہا: «أَمَّا إِلَيْكَ فَلَا» ”تم سے تو (مجھے کوئی حاجت) نہیں۔“ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کا نفس اللہ کے ساتھ (قائم ہو کر) غائب ہو چکا تھا، چنانچہ انہوں نے اللہ کے ساتھ اللہ کے سوا کسی کو نہ دیکھا، اور ان کا جانا اللہ کے ساتھ، اللہ کی طرف سے اور اللہ ہی کی طرف بلا کسی واسطے کے تھا۔ یہ توحید کی علامات میں سے ہے اور اللہ کے نبی ابراہیم علیہ السلام کے لیے قدرتِ الٰہی کا اظہار بھی ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث عشر من شعب الايمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لامره تعالى في كل شيء / حدیث: 1234
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1293
تخریج حدیث «أخرجه القشيري فى (الرسالة) 1/ 420»