شعب الایمان — حدیث نمبر 1212
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
حدیث نمبر: 1212
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، سَمِعْتُ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ الْخَلَدِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوَّاصَ ، يَقُولُ : " أَدَبُ التَّوَكُّلِ ثَلَاثَةُ أَشْيَاءَ صُحْبَةُ الْقَافِلَةِ بِالزَّادِ ، وَالْجُلُوسُ فِي الزَّوْرَقِ بِالزَّادِ ، وَالْجُلُوسُ فِي الْمَجْلِسِ بِالزَّادِ " .ترجمہ
جعفر بن محمد خلدی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم خواص رحمہ اللہ کو فرماتے سنا: ”توکل کے آداب تین چیزیں ہیں: زادِ راہ کے ساتھ قافلے کی رفاقت اختیار کرنا، زادِ راہ کے ساتھ کشتی میں بیٹھنا، اور زادِ راہ کے ساتھ مجلس میں بیٹھنا۔“