شعب الایمان — حدیث نمبر 1200
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كَانَ سَعْدُ بْنُ عِبَادَةَ ، يَقُولُ : " اللَّهُمَّ هَبْ لِي مَجْدًا ، وَلَا مَجْدَ إِلَّا بِفَعَالٍ ، وَلَا فَعَالَ إِلَّا بِمَالٍ ، اللَّهُمَّ لَا يُصْلِحُنِي الْقَلِيلُ وَلَا أَصْلُحُ عَلَيْهِ " ، وَكَانَ مُنَادٍ يُنَادِي عَلَى أَطَمَةٍ : مَنْ كَانَ يُرِيدُ الشَّحْمَ وَاللَّحْمَ ، فَلْيَأْتِ سَعْدًا .امام عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ هَبْ لِي مَجْدًا، وَلَا مَجْدَ إِلَّا بِفَعَالٍ، وَلَا فَعَالَ إِلَّا بِمَالٍ، اللَّهُمَّ لَا يُصْلِحُنِي الْقَلِيلُ وَلَا أَصْلُحُ عَلَيْهِ» ”اے اللہ! مجھے بزرگی عطا فرما، اور بزرگی عمل و کردار کے بغیر نہیں ہوتی، اور عمل و کردار مال کے بغیر نہیں ہوتا۔ اے اللہ! تھوڑا مال مجھے راس نہیں آتا اور نہ میں اس پر درست رہ سکتا ہوں۔“ اور (ان کے ہاں یہ حال تھا کہ) ایک منادی ان کے قلعہ نما مکان پر پکارتا تھا: ”جو شخص چربی اور گوشت چاہتا ہو وہ سعد کے پاس آ جائے۔“