شعب الایمان — حدیث نمبر 1192
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصَّيْدَلَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا مُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، رَفَعَهُ قَالَ : " لَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يُحِبُّ الْمَالَ لِيَصِلَ بِهِ رَحِمَهُ ، وَيُؤَدِّيَ بِهِ أَمَانَتَهُ ، وَيَسْتَغْنِيَ بِهِ عَنْ خَلْقِ رَبِّهِ " .
كَذَا وَجَدْتُهُ فِي كِتَابِ شُعْبَةَ وَقَالَ فِيهِ غَيْرُهُ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ هَاشِمِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ الْمُرَجَّى بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ . سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو مال کو پسند نہیں کرتا، (حالانکہ اس سے) وہ اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرتا ہے، اپنی امانت ادا کرتا ہے اور اپنے رب کی مخلوق سے بے نیاز رہتا ہے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میں (مصنف) نے اسے اسی طرح شعبہ رحمہ اللہ کی کتاب میں پایا ہے، اور ان کے علاوہ دوسرے راوی نے اس میں یوں کہا: ابو النضر ہاشم بن قاسم سے، وہ مرجی بن رجاء سے، وہ سعید سے، وہ قتادہ رحمہ اللہ سے، وہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے۔
• أحمد بن إسحاق بن إبراهيم الصيدلاني، لم أجده.
• مرجى بن رجاء اليشكري، أبو رجاء البصري. صدوق ربما وهم. من الثامنة (خت). قال الدوري عن ابن معين: ضعيف، وقال الساجي عنه: ليس حديثه بشيء. راجع "الضعفاء" للعقيلي (٤/ ٢٦٥)، "الميزان" (٤/ ٨٧).