شعب الایمان — حدیث نمبر 1190
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ بَالَوَيْهِ قَالَا : أَنْبَأَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ : سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، يَقُولُ : بَعَثَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَيْتُهُ فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ عَلَيَّ ثِيَابِي وَسِلَاحِي ، ثُمَّ آتِيَهُ قَالَ : فَفَعَلْتُ ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَصَعَّدَ فِيَّ النَّظَرَ ، ثُمَّ طَأْطَأَ ، ثُمَّ قَالَ : " يَا عَمْرُو إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَبْعَثَكَ عَلَى جَيْشٍ فَيُغْنِمُكَ اللَّهُ وَيُسْلِمُكَ ، وَأَرْغَبُ لَكَ رَغْبَةً صَالِحَةً مِنَ الْمَالِ " ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لَمْ أُسْلِمْ رَغْبَةً فِي الْمَالِ ، وَلَكِنْ أَسْلَمْتُ رَغْبَةً فِي الْإِسْلَامِ وَأَنْ أَكُونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي : " يَا عَمْرُو : نِعْمَ الْمَالُ الصَّالِحُ لِلرَّجُلِ الصَّالِحِ " .سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میری طرف پیغام بھیجا، میں آپ ﷺ کے پاس حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنے کپڑے اور ہتھیار لے کر آپ ﷺ کے پاس آؤں۔ کہتے ہیں: ”میں نے ایسا ہی کیا، پھر آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ وضو فرما رہے تھے۔ آپ ﷺ نے مجھے اوپر سے نیچے تک غور سے دیکھا، پھر نظر جھکا لی، پھر فرمایا: ”اے عمرو! میں چاہتا ہوں کہ تمہیں ایک لشکر پر امیر بنا کر بھیجوں، پھر اللہ تمہیں غنیمت عطا کرے اور سلامت رکھے، اور میں تمہارے لیے اچھے خاصے مال کی رغبت رکھتا ہوں۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے مال کی خاطر اسلام قبول نہیں کیا، بلکہ میں نے اسلام کی رغبت میں اور اس لیے اسلام قبول کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رہوں۔“ تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے عمرو! نیک آدمی کے لیے پاکیزہ (حلال) مال کیا ہی خوب ہے۔“
• أبو بكر بن بالويه هو محمد بن أحمد بن بالويه، الجلاب. مر.
• موسى بن علي (بالتصغير) ابن رباح، اللخمي، أبو عبد الرحمن البصري (م ١٦٣ هـ). صدوق ربما أخطأ. من السابعة (بخ م-٤).
• وأبوه علي بن رباح، أبو عبد الله البصري. ثقة. من صغار الثالثة.