شعب الایمان — حدیث نمبر 1187

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔

الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء

حدیث نمبر: 1187
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُنَادِي ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الضَّحَّاكِ ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ - وَلَيْسَ نَافِعٌ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ - قَالَ : كُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَى مِصْرَ ثُمَّ بَدَا لِي أَنْ آتِيَ الْعِرَاقَ ، فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهَا قَالَتْ : أَيْنَ ؟ قُلْتُ : الْعِرَاقُ ، قَالَتْ : مَالَكَ وَلِمَتْجَرِكَ ؟ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِذَا قُسِمَ لِأَحَدِكُمْ رِزْقٌ فَلَا يَدَعْهُ حَتَّى يَتَغَيَّرَ لَهُ أَوْ يَتَنَكَّرَ لَهُ " .
شَكَّ أَبُو الضَّحَّاكِ ، قَالَ : فَجِئْتُ الْعِرَاقَ فَمَا رَدَدْتُ رَأْسَ الْمَالِ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نافع (یہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام نافع نہیں ہیں) بیان کرتے ہیں: ”میں مصر آیا جایا کرتا تھا، پھر میرے دل میں آیا کہ عراق جاؤں، چنانچہ میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور انہیں سلام کیا۔ انہوں نے پوچھا: ”کہاں کا ارادہ ہے؟“ میں نے کہا: ”عراق کا۔“ انہوں نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا ہے، اور تمہاری تجارت گاہ (مصر) کو کیا ہوا؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”جب تم میں سے کسی کے لیے کوئی رزق مقرر کر دیا جائے تو وہ اسے نہ چھوڑے، یہاں تک کہ وہ اس کے لیے بدل جائے یا اجنبی بن جائے۔“
ابوالضحاک کو (”يتغير“ یا ”يتنكر“ میں) شک ہوا ہے۔ نافع کہتے ہیں: ”پھر میں عراق آیا تو میں اپنا اصل سرمایہ بھی واپس نہ لا سکا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث عشر من شعب الايمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لامره تعالى في كل شيء / حدیث: 1187
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 1244
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 444) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) برقم: 2148، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25561، وابن المنذر فى (الأوسط) برقم: 8005»