شعب الایمان — حدیث نمبر 1148
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِسْمَاعِيلَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ ، تَقُولُ : سَمِعْتَ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ : " لَوْ أَنَّ رَجُلًا هَرَبَ مِنْ رِزْقِهِ كَهَرَبِهِ مِنَ الْمَوْتِ ، لَأَدْرَكَهُ رِزْقُهُ كَمَا يُدْرِكُهُ الْمَوْتُ " ، فَذَكَرَهُ مَوْقُوفًا عَلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ وَهَذَا أَصَحُّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
وَرُوِيَ عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، مَرْفُوعًا بِمَعْنَاهُ .
وَهُوَ كَمَا رُوِيَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ قَالَ : " مَا مِنَ امْرِئٍ إِلَّا وَلَهُ أَثَرٌ هُوَ وَاطِئُهُ ، وَرِزْقٌ هُوَ آكِلُهُ ، وَأَجَلٌ هُوَ بَالِغُهُ ، وَحَنَقٌ هُوَ قَاتِلُهُ حَتَّى لَوْ أَنَّ رَجُلًا هَرَبَ مِنْ رِزْقِهِ لَاتَّبَعَهُ حَتَّى يُدْرِكَهُ كَمَا أَنَّ الْمَوْتَ يُدْرِكُ مَنْ هَرَبَ مِنْهُ ، أَلَا فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ "سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اگر کوئی آدمی اپنے رزق سے اس طرح بھاگے جیسے موت سے بھاگتا ہے تو اس کا رزق اسے اس طرح آ پکڑے گا جیسے موت اسے آ پکڑتی ہے۔“ پھر راوی نے اسے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ پر موقوف ذکر کیا، اور یہی زیادہ صحیح ہے، واللہ اعلم۔
عطیہ سے مروی ہے، وہ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً اسی مفہوم کی روایت بیان کرتے ہیں۔
اور یہ اسی طرح ہے جیسے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہر شخص کے لیے ایک نقشِ قدم ہے جس پر اسے چلنا ہے، ایک رزق ہے جسے اس نے کھانا ہے، ایک مقررہ مدت ہے جس تک اسے پہنچنا ہے، اور ایک ہلاکت ہے جو اسے مار کر رہے گی، یہاں تک کہ اگر کوئی آدمی اپنے رزق سے بھاگے تو رزق اس کے پیچھے لگا رہے گا حتیٰ کہ اسے جا پکڑے گا، جیسے موت اس شخص کو جا پکڑتی ہے جو اس سے بھاگے۔ خبردار! اللہ سے ڈرو اور طلبِ رزق میں اعتدال اختیار کرو۔“
• أحمد بن الحسن بن عبد الجبار الصوفي، ثقة. مر. وفي (ن) والأصل "أحمد بن الحسن بن عبد الرحمن الصيرفي "مصحفًا.
• عبد الله بن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر الأزدي، أبو إسماعيل الشامي. قال ابن معين: لا بأس به. وقال أبو حاتم: صالح الحديث. راجع "الجرح والتعديل" (٥/ ٩٨). وفي (ن) والأصل "عبد الرحمن بن عبد الرحمن".