شعب الایمان — حدیث نمبر 1138
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ ، قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَإِذَا خَلْفَ كَتِفِهِ مِثْلُ التِّفَّاحَةِ فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُدَاوِي فَدَعْنِي أُطِبُّهَا وَأُدَاوِيهَا ، قَالَ : " طَبِيبُهَا الَّذِي خَلَقَهَا .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ : " وَهَذَا إِنَّمَا امْتَنَعَ مِنْ مُدَاوَاتِهِ ؛ لِأَنَّهُ كَانَ خَاتَمَ النُّبُوَّةِ وَكَانَتْ إِحْدَى آيَاتِهِ الْمَذْكُورَةِ مِنْ صِفَتِهِ وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ " .سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ آپ ﷺ کے کندھے کے پیچھے سیب کی مانند ایک ابھار ہے۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں علاج کرتا ہوں، مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس کا علاج کر دوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا معالج وہی ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے۔“
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”آپ ﷺ نے اس کے علاج سے اس لیے منع فرمایا کہ وہ مہرِ نبوت تھی اور آپ ﷺ کی صفات میں مذکور آپ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی تھی، واللہ تعالیٰ اعلم۔“
• سفيان هو الثوري.
• إياد بن لقيط السدوسي. ثقة. من الرابعة (بخ م د ت س).
• أبو رمثة (بكسر الراء وسكون الميم بعده مثلثة) البلوي، وقيل: التيمي، وقيل: التميمي. صحابي اختلف في اسمه. قال ابن سعد: مات بإفريقية. راجع "الإصابة" (٤/ ٧١).