شعب الایمان — حدیث نمبر 1133
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تیرہویں شاخ: اللہ عزوجل پر توکل اور ہر معاملے میں اس کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے کا باب۔
الثالث عشر من شعب الإيمان وهو باب التوكل بالله عز وجل والتسليم لأمره تعالى في كل شيء
حدیث نمبر: 1133
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ كَعْبًا ، قَالَ : قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : " لَيْسَ مِنْ عِبَادِي مَنْ سَحَرَ أَوْ سُحِرَ لَهُ ، أَوْ كَهِنَ أَوْ كُهِنَ لَهُ ، أَوْ تَطَيَّرَ أَوْ تُطُيِّرَ لَهُ ، لَكِنَّ مِنْ عِبَادِي مَنْ آمَنَ وَتَوَكَّلَ عَلَيَّ " .ترجمہ
امام قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کعب رحمہ اللہ نے کہا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا: ”وہ شخص میرے بندوں میں سے نہیں جس نے جادو کیا یا جس کے لیے جادو کیا گیا، یا جس نے کہانت کی یا جس کے لیے کہانت کی گئی، یا جس نے بدشگونی لی یا جس کے لیے بدشگونی لی گئی؛ بلکہ میرے بندوں میں سے وہ ہے جو ایمان لایا اور اس نے مجھ پر بھروسا کیا۔“