شعب الایمان — حدیث نمبر 1118
باب: دعا کے بارے میں چند فصلوں کا ذکر جن کی معرفت ضروری ہے۔
ذكر فصول في الدعاء يحتاج إلى معرفتها
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ طَيِّبٌ لَا يَقْبَلُ إِلَّا طَيِّبًا ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَمَرَ الْمُؤْمِنِينَ بِمَا أَمَرَ بِهِ الْمُرْسَلِينَ فَقَالَ : ( يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ ) .
وَقَالَ : ( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ ) .
ثُمَّ ذَكَرَ الرَّجُلَ يُطِيلُ السَّفَرَ أَشْعَثَ أَغْبَرَ يَمُدُّ يَدَهُ إِلَى السَّمَاءِ يَا رَبِّ ، يَا رَبِّ ، وَمَطْعَمُهُ حَرَامٌ وَمَشْرَبُهُ حَرَامٌ ، وَمَلْبَسُهُ حَرَامٌ ، وَغُذِيَ بِالْحَرَامِ فَأَنَّى يُسْتَجَابُ لَهُ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! بے شک اللہ عز و جل پاک ہے اور پاک چیز ہی کو قبول فرماتا ہے، اور بے شک اللہ عز و جل نے مومنوں کو بھی اسی بات کا حکم دیا ہے جس کا حکم رسولوں کو دیا، چنانچہ فرمایا: ﴿اے رسولو! پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ﴾
اور فرمایا: ﴿اے ایمان والو! ان پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں﴾
پھر آپ ﷺ نے ایک ایسے شخص کا ذکر فرمایا جو لمبا سفر کرتا ہے، پراگندہ بال اور غبار آلود ہے، وہ اپنے ہاتھ آسمان کی طرف پھیلا کر کہتا ہے: اے میرے رب! اے میرے رب! حالانکہ اس کا کھانا حرام، اس کا پینا حرام، اس کا لباس حرام اور اس کی پرورش حرام سے ہوئی ہے، تو اس کی دعا کیسے قبول کی جائے گی؟“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں فضیل بن مرزوق رحمہ اللہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
• سليمان بن شعيب بن سليمان بن سليم بن كيسان الكلبي، أبو محمد (م ٢٧٣ هـ) يعرف بالكيساني. كان ثقة. راجع "الأنساب" (١١/ ١٩٥)، و"السان الميزان" (٣/ ٩٦).
• الفضيل بن مرزوق الأغر، الرقاشي، أبو عبد الرحمن، الكوفي (م ١٦٢ هـ) صدوق يهم، ورمي بالتشيع. من السابعة (ي م- ٤). عيب على مسلم إخراجه في الصحيح.
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
فلُوَّ: بچھیرا، گھوڑے کا بچہ۔
(2)
فصيل: ٹوڈا، اونٹ کا بچہ۔
(3)
قلوص: نوجوان اونٹ۔
(4)
اشعث: پراگندہ بال۔
(5)
اغبر: غبار آلود جسم۔
(6)
غذي: پالا پوسا گیا۔
فوائد ومسائل: (1)
اللہ تعالیٰ ہر عیب و نقص اور کمزوری سے پاک صاف ہے اس لیے پاک صاف چیز کو قبول فرماتا ہے۔
ناجائز اور حرام مال اس کے ہاں شرف قبولیت حاصل نہیں کر سکتا۔
اس لیے ناپاک اور حرام مال صدقہ کرنا اپنے آپ سے دھوکا اور فراڈ ہےکیونکہ اللہ کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔
اس لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے پیرو کاروں کو پاک مال کھانے اور اچھے عمل کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ پاک رزق کھانے سے ہی نیک عمل کی تعریفیں ملتی ہے (اور صدقہ بھی نیک کام ہے اور اسے وہی کر سکتا ہے جس کا مال حلال اور پاک ہو گا۔
) (2)
اللہ تعالیٰ بے نیاز اور غنی ہے وہ صدقات و خیرات کا محتاج نہیں ہے۔
وہ انسان کی بھلائی اور بہتری کے لیے اس کو صدقہ کرنے کا حکم دیتا ہے تاکہ قیامت کے دن ایک کھجور بھی جو اخلاص اور نیک نیتی سے صحیح اور برمحل پاک مال سے صرف کی گئی ہے ایک پہاڑ کے برابر بلکہ اس سے بھی بڑھ کرانسان کے لیے نفع رساں ہو۔
(3)
جس طرح ناپاک اور حرام مال اللہ کے ہاں قبول نہیں ہے اسی طرح ناپاک بندہ جس کو حرام مال سے پالا پوسا گیا اور وہ حرام مال بھی کھاتا پیتا اور پہنتا ہے اللہ کے ہاں بار یابی کا شرف حاصل نہیں کر سکتا۔
اور ایسا انسان اپنی دعا کی قبولیت کی امید نہیں رکھ سکتا قبولیت دعا کے لیے کمائی کا پاک اور جائز ہونا بنیادی شرط ہے استدراج (ڈھیل کی مصلحت)
کے طور پر بظاہر اگر کسی کی دعا قبول کر لی جاتی ہے تو یہ اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے جس کا مداراس کی حکمت پر ہے۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: " لوگو! اللہ پاک ہے اور حلال و پاک چیز کو ہی پسند کرتا ہے اور اللہ نے مومنین کو انہیں چیزوں کا حکم دیا ہے جن چیزوں کا حکم اس نے اپنے رسولوں کو دیا ہے۔ اللہ نے فرمایا: «يا أيها الرسل كلوا من الطيبات واعملوا صالحا إني بما تعملون عليم» ۱؎ اور اللہ نے یہ بھی فرمایا ہے «يا أيها الذين آمنوا كلوا من طيبات ما رزقناكم» ۲؎ (پھر) آپ نے ایک ایسے شخص کا ذکر کیا جو لمبا سفر کرتا ہے، پریشان حال اور غبار آلود ہے۔ آسمان کی طرف ہاتھ پھیلا کر دعائیں مانگتا ہے (میرے رب! اے میرے رب!) ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 2989]
وضاحت:
1؎:
اے رسولو! حلال چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو، تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے میں بخوبی واقف ہوں (المومنون: 51)
2؎:
اے ایمان والو! جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں دے رکھی ہیں انہیں کھاؤ، پیو (البقرۃ: 172)
3؎:
معلوم ہوا کہ دعا کی قبولیت کے لیے جہاں بہت ساری شرطیں ہیں، انہی میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ انسان کا ذریعہ معاش حلال ہو، کھانے، پینے، پہننے اور اوڑھنے سے متعلق جو بھی چیزیں ہیں وہ سب حلال طریقے سے حاصل کی جا رہی ہوں جبھی دعا کے قبول ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔