شعب الایمان — حدیث نمبر 1100
باب: دعا کے بارے میں چند فصلوں کا ذکر جن کی معرفت ضروری ہے۔
ذكر فصول في الدعاء يحتاج إلى معرفتها
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُمَيْرَوَيِهِ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : " إِذَا كَانَ الرَّجُلُ يَدْعُو اللَّهَ فِي السَّرَّاءِ ، فَنَزَلَتْ بِهِ الضَّرَّاءُ فَيَدْعُو فَتَقُولُ الْمَلَائِكَةُ : صَوْتٌ مَعْرُوفٌ مِنْ آدَمِيٍّ ضَعِيفٍ ، كَانَ يَدْعُو فِي السَّرَّاءِ ، فَيَشْفَعُونَ لَهُ ؛ وَإِذَا كَانَ الرَّجُلُ لَا يَدْعُو اللَّهَ فِي السَّرَّاءِ فَنَزَلَتْ بِهِ الضَّرَّاءُ فَدَعَا فَيَقُولُ الْمَلَائِكَةُ : صَوْتٌ مُنْكَرٌ مِنْ آدَمِيٍّ ضَعِيفٍ كَانَ لَا يَدْعُو فِي السَّرَّاءِ فَنَزَلَتْ بِهِ الضَّرَّاءُ فَلَا يَشْفَعُونَ لَهُ " .سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی خوشحالی میں اللہ سے دعا کرتا ہو، پھر اس پر تکلیف آ پڑے اور وہ دعا کرے تو فرشتے کہتے ہیں: ”یہ جانی پہچانی آواز ہے، ایک کمزور انسان کی جو خوشحالی میں بھی دعا کیا کرتا تھا“، چنانچہ وہ اس کے لیے سفارش کرتے ہیں۔ اور جب کوئی آدمی خوشحالی میں اللہ سے دعا نہ کرتا ہو، پھر اس پر تکلیف آ پڑے اور وہ دعا کرے تو فرشتے کہتے ہیں: ”یہ اجنبی آواز ہے، ایک کمزور انسان کی جو خوشحالی میں دعا نہیں کرتا تھا، پھر اس پر تکلیف آ پڑی“، چنانچہ وہ اس کے لیے سفارش نہیں کرتے۔“
• أبو الفضل محمد بن عبد الله بن محمد بن خميرويه (بفتح الخاء المعجمة وكسر الميم وسكون الياء التحتانية وضم الراء وسكون الواو وفتح الياء) الهروي. ذكره ابن نقطة في الاستدراك على الإكمال. راجع "التعليق طا الإكمال" (٢/ ٣٥٢).