شعب الإيمان السابع والسبعون من شعب الايمان وهو باب في ان يحب الرجل لاخيه المسلم ما يحب لنفسه ويكره له ما يكره لنفسه ، ويدخل فيه اماطة الاذى عن الطريق
شعب الایمان — حدیث نمبر 10748
باب: فصل: تنگ دست کو مہلت دینا اور اس سے درگزر کرنا، اور خوشحال کے ساتھ نرمی کرنا اور اس سے (کچھ) کم کر دینا۔
فصل في إنظار المعسر والتجاوز عنه ، والرفق بالموسر والوضع عنه
حدیث نمبر: 10748
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي قَمَّاشٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا كَانَ لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ مَا لَمْ يَحِلُّ ، فَإِذَا حَلَّ الدَّيْنُ فَإِنْ أَنْظَرَهُ بَعْدَ الْحِلِّ فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلُهُ صَدَقَةٌ " .ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی، تو جب تک قرض کی ادائیگی کا وقت نہ آئے اسے ہر دن کے بدلے صدقے کا ثواب ملتا ہے، پھر جب قرض کی میعاد پوری ہو جائے اور وہ میعاد پوری ہونے کے بعد (بھی) اسے مہلت دے، تو اسے ہر دن کے بدلے اس کے مثل (یعنی دگنا) صدقے کا ثواب ملتا ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• ابن أبي قماش هو محمد بن عيسى بن السكن الواسطي.
• أبو معمر هو عبد الله بن عمرو بن أبي الحجاج التيمي المقعد المنقري. ثقه ثبت، رمي بالقدر، من العاشرة (ع).
• عبد الوارث هو ابن سعيد العنبري.
• ابن أبي قماش هو محمد بن عيسى بن السكن الواسطي.
• أبو معمر هو عبد الله بن عمرو بن أبي الحجاج التيمي المقعد المنقري. ثقه ثبت، رمي بالقدر، من العاشرة (ع).
• عبد الوارث هو ابن سعيد العنبري.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2418 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´محتاج قرض دار کو قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا بیان۔`
بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو کسی تنگ دست کو مہلت دے گا تو اس کو ہر دن کے حساب سے ایک صدقہ کا ثواب ملے گا، اور جو کسی تنگ دست کو میعاد گزر جانے کے بعد مہلت دے گا تو اس کو ہر دن کے حساب سے اس کے قرض کے صدقہ کا ثواب ملے گا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2418]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مہلت دینے کا مطلب یہ ہے کہ قرض دیتے وقت مناسب مدت کا تعین کیا جس میں مقروض آسانی سے قرض ادا کرسکے۔
(2)
مقررہ مدت ختم ہونے کےبعد سختی سے مطالبہ کرنے کی بجائےمزید مہلت دے دینا مزید ثواب کا باعث ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2418 سے ماخوذ ہے۔