شعب الایمان — حدیث نمبر 10735
باب: فصل: تنگ دست کو مہلت دینا اور اس سے درگزر کرنا، اور خوشحال کے ساتھ نرمی کرنا اور اس سے (کچھ) کم کر دینا۔
فصل في إنظار المعسر والتجاوز عنه ، والرفق بالموسر والوضع عنه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِيفٍ الْمِصْرِيُّ بِمَكَّةَ ، أَخْبَرَنَا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَصْرٍ الذُّهْلِيُّ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ شَرِيكِ بْنِ الْفَضْلِ أَبُو إِسْحَاقَ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ أَبِي الْيُسْرِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ عَنْهُ أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ .
قَالَ : وَبَصَقَ أَبُو الْيُسْرِ فِي صَحِيفَتِهِ وَقَالَ لِغَرِيمِهِ : اذْهَبْ فَهِيَ لَكَ ، وَذَكَرَ أَنَّهُ كَانَ مُعْسِرًا .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ فِي الْحَدِيثِ الطَّوِيلِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْيُسْرِ .سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا (اس کا قرض) اس سے معاف کر دیا، اللہ اسے اپنے سائے میں جگہ دے گا اس دن جب اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔
راوی کہتے ہیں: سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ نے اپنے (قرض کے) رجسٹر پر تھوکا (اور اس سے تحریر مٹا دی) اور اپنے مقروض سے کہا: ”جاؤ، یہ تمہارے لیے ہے (یعنی میں نے تمہیں معاف کر دیا)۔“ اور انہوں نے ذکر کیا کہ وہ خود بھی کبھی تنگ دست رہے تھے۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں (ایک طویل حدیث کے ضمن میں) عبادہ بن ولید بن ابو الیسر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• زائدة هو ابن قدامة الثقفي.
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
ضمامة یا اضمامة: گٹھا، مجموعہ۔
(2)
معافري، معافرنامی بستی میں بننے والے کپڑے۔
(3)
سفعة: نشان، تبدیلی، (4)
جفر: چھوٹا بچہ، اپنے طور پر کھانے پینے والا، پانچ سالہ، نابالغ۔
(5)
اريكة: ڈولی کی چارپائی، مسہری۔
(6)
مناط: رگ۔
فوائد ومسائل: بچہ بھولا بھالا اور معصوم ہوتا ہے، اس لیے اگر اس کو سبق نہ پڑھایا جائے،
صحابی رسول ابوالیسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو کوئی یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اپنے (عرش کے) سائے میں رکھے، تو وہ تنگ دست کو مہلت دے، یا اس کا قرض معاف کر دے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2419]
فوائد و مسائل:
(1)
قیامت کےدن بعض لوگوں کوعرش کےسائے میں جگہ ملےگی۔
اللہ کےسائے سےاس کےعرش کا سایہ مراد ہے۔
(2)
عرش کے سائے میں جگہ ملنا بہت بڑے شرف کی بات ہے کیونکہ اس وقت اورکسی چیز کا سایہ نہیں ہوگا، جب کہ سورج کی دھوپ انتہائی تیز ہوگی جس کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گناہوں کےمطابق پسینے میں غرق ہوں گے۔
(3)
ایک حدیث میں بعض دوسرے اعمال بھی بیان ہوئے ہیں جن کا ثواب عرش کا سایہ ہے۔
ارشاد نبوی ہے: ’’سات آدمیوں کواللہ تعالی اپںے سائے میں جگہ دے گا جس دن اس کے سائے کےسوا کوئی سایہ نہیں ہوگا: انصاف کرنے والا حکمران، وہ جوان جورب کی عبادت میں بڑا ہوا، وہ شخص جس کا دل مسجدوں میں اٹکا رہتاہے، وہ مرد جوصرف اللہ کےلیے محبت رکھتے ہیں، اسی حالت میں باہم ملتے اوراسی حالت میں ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں، وہ مرد جس سے کسی خوبصورت اورصاحب منصب عورت نے (گناہ کا)
مطالبہ کیا تواس نےکہہ دیا کہ اللہ سے ڈرتا ہوں، وہ مرد جس نے چھپا کر صدقہ دیا حتی کہ اس کےبائیں ہاتھ کومعلوم نہ ہوا کہ دائیں ہاتھ نےکیا دیا، اوروہ شخص جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا تواس کی آنکھیں سےآنسو بہ پڑے۔‘‘ (صیح البخاري، الأذان، باب من جلس فی المسجد ینتظر الصلاۃ وفضل المساجد، حدیث: 660، وصحیح مسلم، الزکاۃ، باب فضل اخفاء الصدقة، حدیث: 1031)
(4)
قرض معاف کردینا بہت ثواب کاکام ہے، اگر یہ ممکن نہ ہوتو مہلت دینا تو آسان ہے۔