شعب الایمان — حدیث نمبر 10727
باب: فصل: تنگ دست کو مہلت دینا اور اس سے درگزر کرنا، اور خوشحال کے ساتھ نرمی کرنا اور اس سے (کچھ) کم کر دینا۔
فصل في إنظار المعسر والتجاوز عنه ، والرفق بالموسر والوضع عنه
فَصْلٌ فِي إِنْظَارِ الْمُعْسِرِ وَالتَّجَاوُزِ عَنْهُ ، وَالرِّفْقِ بِالْمُوسِرِ وَالْوَضْعِ عَنْهُ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دِيزِيلَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنَا أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الرِّجَالِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ : سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَوْتَ خُصُومٍ بِالْبَابِ عَالِيَا ، فَإِذَا أَحَدُهُمَا مُسْتَوْضِعُ الْآخَرَ ، وَيَسْتَرْفِقُهُ فِي شَيْءٍ وَهُوَ يَقُولُ : وَاللَّهِ لَا أَجْعَلُ ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمَا ، فَقَالَ : " أَيْنَ الْمُتَأَلِّي عَلَى اللَّهِ لَا يَفْعَلُ الْمَعْرُوفَ ؟ " قَالَ فَقَالَ : أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَهُ أَيْ ذَلِكَ أَحَبَّ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي " الصَّحِيحِ " عَنْ إِسْمَاعِيلَ .
وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دروازے پر جھگڑنے والوں کی بلند آوازیں سنیں، تو ان میں سے ایک دوسرے سے کچھ کمی کی درخواست کر رہا تھا اور نرمی کا طالب تھا، جبکہ دوسرا کہہ رہا تھا: ”اللہ کی قسم! میں ایسا نہیں کروں گا۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”وہ شخص کہاں ہے جو اللہ پر قسم کھا کر کہتا ہے کہ وہ نیکی کا کام نہیں کرے گا؟“ تو اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ میں ہوں، اور اس (مقروض) کے لیے وہی صورت ہے جو اسے زیادہ پسند ہو۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں اسماعیل سے روایت کیا ہے۔
اور امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے اپنے بعض اصحاب کے واسطے سے اسماعیل سے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
حافظ ؒنے کہا، ان لوگوں کے نام معلوم نہیں ہوئے۔
ترجمہ باب اس سے نکلتا ہے کہ آپ نے اس شخص کو پوچھا تھا وہ کہاں ہے جو اچھی بات نہ کرنے کے لیے قسم کھارہا تھا۔
گویا آپ نے اس کے فعل کو برا سمجھا اور صلح کا اشارہ کیا۔
وہ سمجھ گیا اور آپ کے پوچھتے ہی خود بخود کہنے لگا میرا مقروض جو چاہے وہ مجھ کو منظور ہے۔
اس شخص نے آنحضرت ﷺ کے ادب و احترام میں فوراً ہی آپ کا اشارہ پاکر مقروض کے قرض میں تخفیف کا اعلان کردیا۔
بڑوں کے احترام میں انسان اپنا کچھ نقصان بھی برداشت کرلے تو بہتر ہے۔
(1)
رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ’’وہ کہاں ہے جو اچھی بات نہ کرنے کے لیے قسم اٹھا رہا تھا؟‘‘ گویا آپ ﷺ نے اس فعل کو برا خیال کیا اور اسے صلح کا مشورہ دیا۔
وہ آپ کے اشارے کو سمجھ گیا اور خود بہ خود کہنے لگا: میرا مقروض جو چاہے مجھے منظور ہے۔
(2)
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ حاکم ایسے فیصلے کا حکم دے سکتا ہے جس میں فریقین کی بھلائی ہو اگرچہ کسی کے حق ادائیگی میں دیر ہو جائے بشرطیکہ اس کا زیادہ نقصان نہ ہو۔
اگر فریق ثانی راضی نہ ہو تو حاکم مقروض کو پورا حق ادا کرنے کا حکم دیا، چنانچہ صاحب واقعہ نے رسول اللہ ﷺ کا ادب و احترام کرتے ہوئے آپ کا اشارہ پا کر مقروض کے قرض میں کمی کا اعلان کر دیا۔